اعظم گڑھ/ریحان اعظمی(یواین اے نیوز 9جنوری2020)آج سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شام کو گردش کررہی تھی جس میں لکھا تھا کی 24 دسمبر کو جامعہ اسلامیہ مظفر پور اعظم گڑھ کے جن بچوں کا اخراج کیا گیا تھا ان بچوں کا دوبارہ داخلہ بحال کیا جائے گا۔ آگے لکھا تھا کی اس سلسلے میں ، اشرف سراج اعظمی کے ساتھ ، رحمت اللہ سنجری عبد اللہ اعظمی ابو مشال بلال محذبی بھائی نے انتظامیہ سے ملاقات کی اور پورے واقعہ کی جانکاری لی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز ایک بار پھر ہمارے ناظم مولانا تقی الدین صاحب سے ملاقات کریں اور ان سے بات کریں اور انشاء اللہ پورے مسائل کا بہترین حل نکلے گا۔انتظامیہ نے بچوں کو دوبارہ اندراج کی یقین دہانی کرائی ہے۔آگے اس پوسٹ پر نوٹ لکھا ہے جس میں لکھا گیا ہے کی۔ نوٹ --- اگر کوئی بھائی مدرسہ سے متعلقہ پوسٹ یا خبر دیکھتا ہے تو برائے مہربانی براہ کرم آگاہ کریں اور پوسٹ کو ہٹانے کی درخواست کریں تاکہ ہمارا اپنا ادارہ بدنامی کا شکار نہ ہو!
جزاک اللہ
اسی سلسلے میں ملاقات کرنے گئے اشرف سراج اعظمی سے یواین اے نیوز کے چیف ایڈیٹر ریحان اعظمی سے تقریباً بیس منٹ بات ہوئی انہوں نےوہاں کے سارے احوال سے واقف کروایا جو باتیں پہلے انتظامیہ کہہ چکی تھی وہی اشرف سراج نے بھی کہی،نیز ایک بات انہوں پرامید ہوکر بتائی کی سنیچر کو مولانا تقی الدین ندوی صاحب سے ملاقات کے بعد امید ہے کی اتوار تک انتظامیہ ان بچوں کو دوبارہ داخلہ دے دے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا واقعی انتظامیہ اپنے کئیے پر دوبارہ نظرثانی کرے گی؟ اور ان بچوں کا مستقبل برباد ہونے سے بچائے گی؟

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں