دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز5جنوری2020)معروف دینی ادارہ دارالعلوم زکریا دیوبند کی دارالحدیث میں بعد نماز عشاء " انجمنِ احمدیہ کا تقریری تقابلی ششماہی اور "توثیق الایمان شعبہ مناظرہ" طلبہ آسام کا "ششماہی " پروگرام" قرائت خلف الامام " کے موضوع پرادارہ کے مہتمم مولانامفتی شریف خان قاسمی کی سرپرستی اور مولانا زاہد استاذ تفسیر و فلسفہ جامعہ ھذا کی صدارت میں منعقد ہوا اور نظامت کے فرائض مفتی اسعد اللہ متعلم تکمیل افتاء جامعہ ھذا نے انجام دئے اور حکمیت کا فریضہ مولانا مفتی کفیل احمد استاد دارالعلوم دیوبند نے انجام دیا -مقررین میں اول پوزیشن مولوی سعید احمد آسامی متعلم عربی ششم، دوم پوزیشن مولوی زین العابدین آسامی متعلم دورہ حدیث، سوم پوزیشن مولوی عبد المناف آسامی متعلم عربی ھفتم جامعہ ھذا نے حاصل کی۔
علمائے دیوبندیت کی ترجمانی مفتی رفیق الاسلام آسامی متعلم تکمیل افتاء و علمائے غیر مقلدیت کی ترجمانی مولوی عبد الحلیم آسامی متعلم دورہ حدیث نے کی - مولوی اسعد اللہ آسامی متعلم دورہ حدیث کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز ہوا، جبکہ مولوی فخر الدین آسامی متعلم دورہ حدیث نے اپنی سحرکن آواز سے حاضرین کو نعتِ رسول سے مسرور کیا - تحریک صدارت مولویعبد المناف آسامی متعلم عربی ھفتم نے پیش کی جبکہ صدارت کی تائید مولوی شرف العالم آسامی متعلم نے کی اور مبحث کی وضاحت مولوی زید ہاپوری متعلم تکمیل ادب نے کی - علماے دیوبند کے مناظرین میں مولوی عبد الصمد، مولوی عین الحق متعلم تکمیل ادب، مولوی سعید احمد متعلم عربی ششم، مولوی تاجل الدین متعلم عربی پنجم، جبکہ علمائے غیر مقلدین کے مناظرین میں مولوی میر حسن متعلم تکمیل ادب۔
مولوی صابر متعلم دورہ حدیث،مولوی رضوان متعلم عربی ھفتم، مولوی گلاب حسین متعلم عربی پنجم، آسامیِّین قابل ذکر ہیں-مہمان خصوصی میں جامعہ کے مؤقر اساتذہ کرام میں سے مولانا مفتی شعیب، مولانا نسیم،مولانا مفتی ارشد، مولانا ادیب طارق انور،حافظ عرفان،مولانا قاری عمار، مولانا مفتی رشید نائب صدر انجمن اور مندوبین مختبرین میں مولانا مفتی مجیب الرحمن آسامی استاد معہد علمی، مولانا مفتی عین الحق آسامی افتاء اشرفیہ،مفتی انور شریک تکمیلِ افتاء دارالعلوم زکریا قابل ذکر ہیں - حکم مستحکم نے فریقین کی تیاری ہر بے خوشی کا اظہار کیا اور قرائت خلف الامام سے متعلق مختصر وجامع انداز میں فریقین کی بنیادی دلائل کی جانب توجہ مبذول کرانے کے ساتھ ساتھ فریقین کی تیاری پرکلمہ تشکر پیش کیا-
صدر جلسہ مولانا زاہد نے دونوں پروگرام کی سوفیصد کامیابی پر مقررین و مناظرین اور صدر انجمن مولانا افاض الدین کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سامعین کو اپنی گرانقدر نصائح سے نوازا - صدرِ جلسہ کی دعا اور ناظم اعلیٰ مولوی عبد الصبورمتعلم دورہ حدیث، نائب ناظم اعلیٰ مولوی مصباح الرحمن متعلم دورہ حدیث، نائب ناظم شعبہ مناظرہ مولوی ماموں الرشید واراکین انجمن کے زیر انتظام پروگرام بحسن وخوبی اختتام پزیر ہوا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں