تازہ ترین

اتوار، 5 جنوری، 2020

پاکستان کے خلاف پنجابی سماج میں شدید غصہ

دیوبند:5 / جنوری (دانیال خان)اتر پردیش سکھ فورم کی ایک میٹنگ کا انعقاد پنجابی کالونی میں کیا گیا،جس میں فورم کے چیئر مین سردار من موہن سنگھ نے کہا کہ پاکستان میں انتہا پسندی کس حد تک لوگوں پر حاوی ہے اسکی تازہ مثال ننکانہ صاحب پر ہوا پتھراؤ ہے،پوری انسانیت کا بھلا کرنے والے گورو نانک دیو کے مقام پیدائش پر پتھراؤ کر سکھوں کو شہر چھوڑ کر چلے جانے کی دھمکیاں دینے والے لوگوں نے پہلے بھی گور دوارے کے گرنتھی کی بیٹی کو اغوا کر اسکا زبردستی مذہب تبدیل کرایا تھا۔

فورم کے سکیٹری اندر پال سنگھ سیٹھی نے کہا کہ پاکستان میں دوسرے مذہب کے لوگ خوف میں رہ کر اپنی زندگی گزار رہے ہیں انہوں حکومت پاکستان سے گرودوارے پر پتھراؤ کرنے اور الٹے سیدھے بیان دینے والے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائے کئے جانے کا مطالبہ کیا۔میٹنگ میں سردار سکھ درشن سنگھ،سیٹھ کلدیپ کمار،ستنام سنگھ بیدی،دلجیت سنگھ کوچر،جسونت بترا،دلباغ سنگھ،سر جیت سنگھ،تیج پال سنگھ،ایس پی سنگھ اور ستونت سنگھ سلوجہ وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad