تازہ ترین

منگل، 7 جنوری، 2020

دیوبند میں طلبہ و شہر کے نوجوانوں نے کینڈل مارچ نکال کر جے این یو طلبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز7جنوری2020)جے این یو میں اے بی وی پی کے ذریعہ کئے گئے تشدد پر دیوبند میں طلبہ و شہر کے نوجوانوں نے کینڈل مارچ نکال کر جے این یو طلبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ فرقہ پرست طاقتوں نے جے این یو کو جنگ کا میدان بنا کر رکھ دیا ہے،اے بی وی پی کے طلبہ کسی گہری سازش کا شکار ہوکر اپنے ہی ساتھیوں کے ساتھ مارپیٹ کر رہے ہیں جو جے این یو کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ جس طرح سے جے این یو کے باہر دہلی پولیس کھڑی رہی اور آر ایس ایس و بی جے پی کی حمایت یافتہ تنظیم کے طلبہ اور جرائم پیشہ افراد نے جے این یو کیمپس کے اندر گھس کر طلبہ و طالبات کے ساتھ مارپیٹ کی اسکے لئے سیدھے طور پر ملک کے وزیر داخلہ ذمہ دار ہیں۔انہوں نے اس نازک وقت اور غائبانہ امرجنسی کے دور میں متحد ہوکر انسانیت اور آئین کو بچانے کی اپیل عوام سے کرتے ہوئے کہا کہ جے ان یو میں پر امن طریقہ سے اپنے حقوق کے لئے جدو جہد کر رہے طلبہ و طالبات کو جس طرح اے بی وی پی ونگ نے جانوروں کی طرح پیٹنے کا کام کیا۔

 اور علیگڑہ یونیورسٹی و جامعہ ملیہ یونیورسٹی میں بلا وجہ بغیر اجازت کے کیمپس میں گھس کر مارپیٹ اور آگزنی کرنے والی پولیس گیٹ کے باہر خاموش تماشائی بنکر کھڑی رہی اس سے صاف ہو جاتا ہے کہ طلبہ پر حملہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا تھا۔انہوں نے وزیر داخلہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے ناطے اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیں اور اس معاملہ میں جو بھی شامل ہیں انکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad