تازہ ترین

منگل، 7 جنوری، 2020

بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد نے پاکستان کا پتلہ پھونکا

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز7جنوری2020)پاکستان کے پیشاور میں سکھ نوجوان کے قتل سے ناراض بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کارکنان نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے پی ڈبلو ڈی گیسٹ ہاؤس کے نزدیک پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے پتلہ اور پاکستانی پرچم کو نذر آتش کیا۔احتجاج کر رہے بجرنگ دل کے علاقائی کنوینر وکاس تیاگی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں شہریت ترمیمی قانون پر اپنی سیاسی روٹیاں سینکنے کا کام کر رہی ہیں.۔

انہوں نے کہا کہ جو لیڈر خود کو سیکولر کہ کر اپنی چھاتی پیٹنے کا کام کر رہے ہیں ان کو شرم آنی چاہئے کہ آئے دن پاکستان کے اندر اقلیتی سماج چاہے سکھ ہو یا جین ہو یا بودھ ہو یا ہندو وہاں ان پر ظلم اور حملہ ہو رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ دو روز قبل ہی پاکستان میں سکھوں پر حملہ ہوا تھا اور اسکے ایک روز کے بعد ہی ایک سکھ نوجوان کا قتل کر دیا گیا اسی کی مخالفت میں آج بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد اپنی اعلی کمان کی ہدایت پر پاکستانی پرچم اور عمران خان کا پتلہ نذر آتش کر انہیں انتباہ دے رہے ہیں کہ اگر پاکستان میں رہ رہے۔

 ہندو اور سکھ سماج پر حملہ بند نہیں کئے گئے تو بجرنگ دل اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقلیتی طبقہ پاکستان میں ہی نہیں بلکہ ہندوستان میں بھی رہتا ہے،اور ہندوستان میں رہنے والے اکثریتی فرقہ نے ہاتھوں میں چوڈیاں نہیں پہن رکھی ہیں،انہوں نے حکومت ہند سے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو وارننگ دینے اور افغانستان،پاکستان اور بنگلہ دیش وغیرہ ملکوں میںاقلیتی سماج کے ستائے گئے لوگوں کو وہاں سے بلا کر فوری طور پر شہریت دئے جانے کا مطالبہ کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad