پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا۔
اسماعیل عمران جونپور ۔(یو این اے نیوز 7 جنوری 2020) کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے گورینی بازار میں سپریم بلڈنگ مٹریل کے سامنے تیزرفتار ٹرک اور موٹرسائیکل کی آمنے سامنے کی زور دار ٹکر میں موٹرسائیکل سوار کی موقع ہی موت ہوگئی ۔جبکہ پیچھے بیٹھا نوجوان شدید طور پر زخمی ہوگیا ۔موقع پر موجود لوگوں نے زخمی شخص کو اسپتال پہنچایا۔جہاں پر اسکی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔حادثے کی خبر پاتے ہی کھیتا سرائے تھانہ صدر وجے پرتاب سنگھ مع فورس حادثے کی جگہ پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا
۔ٹرک ڈرائیور پولیس کی گرفت سے فرار ہونے میں ناکام رہا ۔ٹرک کو حراست میں لیکر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے پورے معاملے کی تفتیش کرنے کے بعد ہی پولیس اگے کی کاروائی کرنے کی بات کررہی ہے ۔اطلاع کے مطابق مکیش گوتم 30 رہائشی پلتھی تھانہ دیدار گنج ضلع اعظم گڑھ اپنے دوست ڈاکٹر سونو یادو 28 رہائشی ماہل تھانہ اہیرول ضلع اعظم گڑھ کے ساتھ گزشتہ رات ضلع کے اولنگنج میں ایک شادی میں شرکت کرنے گئے تھے ۔آج منگل کے روز دوپہر کے وقت واپس
گھر لوٹ رہے تھے ۔
جب وہ دونوں گورینی بازار پہنچے تو سامنے سے تیز رفتار میں آرہی ٹرک سے زور دار ٹکر ہوگی جس سے موقع پر موٹرسائیکل ڈرائیور مکیش گوتم کی موت ہوگی۔بیچھے بیٹھے ڈاکٹر سونو شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں