تازہ ترین

اتوار، 19 جنوری، 2020

غیرملکی برانڈ صابن سے لدے ٹرک کو لوٹ نے والے لٹیرے گرفتار

کموبیش دس لاکھ کا صابن سوفیصد لٹیروں سے بر آمد کرلیا گیاـ:پولس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار 

مین پوری :حافظ محمد ذاکر (یواین اے نیوز 19جنوری2020)ضلع مین پوری کے تھانہ کرہ اور سوات ٹیم و نگرانی پولس ٹیم کی شرپسندوں سے تصادم کے بعد حاصل ہوئی بڑی کامیابی ، آئی جی کانپور مسٹر موہت اگروال نے،000 50 پچاس ہزار روپیہ کا نقد انعام ،آگرہ رینج اور زون کے اعلیٰ حکام نے ضلع مین پوری کے پولس کی خوب ستائش ، 5 لوگوں پر مشتمل ریاستی گروہ کے ذریعہ لوٹا گیا ٹرک کا پردا فاش مال بر آمد ،سبھی5/ بد معاشوں کو پولس نے کیا گرفتار، 'بلائنڈ کیس' ضلع ہردوئی میں لوٹا گیا تھا ٹرک 100 فیصد سامان بھی بر آمد ٹرک میں لدا تھا۔

 'ودیشہ برانڈ صابن جس کی قیمت کموبیش 10لاکھ روپیہ تھی ،جو بر آمد کر لیا گیا ہے ،ٹرک لوٹ میں استعمال کی گئی (ایکسینٹ)کاربھی بر آمد کر لی گئی ہے ،گروہ کا سرغنہ نیرج تیواری بھی پولس کی گرفت میں ،منوج تواری کا تعلق کان پور دیہی علاقوں سے ہے باقی 4 بدمعاش جس میں سے ٢کانپور نگر سے تعلق رکھتے ہیں ۔ایک لٹیرا کا تعلق ضلع مین پوری سے ہے ،جبکہ ایک لٹیرامنوج موریہ جو ضلع مرزا پور کا رہنے والا ہے ،گذشتہ رات تھانہ کرا پولیس نے علاقے میں بد معاشوں کے ساتھ ہوئے تصادم میں تمام لٹیروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس سلسلے میں مین پوری پولس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے بدمعاشوں کے پاس سے 4 طمنچے، اور بھاری مقدار میں زندہ کارتوس برآمد ہوئے ہیں.اس لوٹ کے خلاصہ پر آئی جی رینج کانپور مسٹر موہت اگروال نے،000 50 کا انعام دیا ہے، جبکہ پولس سپرنٹنڈنٹ مین پوری نے اجے کمار نے لوٹ کا خلاصہ کر نے والی ٹیم کو پچیس ہزار روپیہ کا انعام دیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad