تازہ ترین

ہفتہ، 11 جنوری، 2020

ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے سبب دیوبند میں زیر تعلیم طلبہ فکر مند

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز10جنوری2020)ایرانی قدس فورس کے جنرل قاسم سلیمانی اور مہدی مہندس کی امریکی ڈرون حملہ میں شہادت کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے خطرات کافی بڑھ گئے ہیں، کیونکہ امریکہ نے اپنی غلطی پر نادم ہونے کے بجائے اقتصادی زبوں حالی کے شکار ایران پر مزید پابندیاں لگائے جانے کا اعلان کر دیا ہے ایسے حالات میں دارالعلوم دیوبند میں تعلیم حاصل کرنے والے 20 ایرانی طلبہ کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کی فکر بھی ہو رہی ہے۔حفاظت کے پیش نظردارالعلوم دیوبند نے کسی بھی باہری شخص کے ایرانی طلبہ سے ملنے پر پابندی عائد کر دی ہے،بتایا جاتا ہے کہ امریکی اقدام سے طلبہ مشتعل ہیں۔

 اور انہیں تہران کے خمینی ہوائی اڈے کے نزدیک یوکرینی طیارہ کے گر کر تباہ ہونے سے اس میں سوار ٨٢ایرانی شہریوں کے ہلاک ہو جانے میںبھی امریکہ کا ہاتھ نظر آ رہا ہے ساتھ ہی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی اور مہدی مہندس کی موت کا بھی شدید دکھ ہے،طلبہ کا کہناہے کہ ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین سے قبل انکی ہلاکت کے جواب میں عراق میں امریکہ اور اسکی اتحادی افواج کے دو فوجی اڈوں پر بلیسٹک میزائل سے حملہ کرکے امریکہ کو منہ توڑ جواب دیکر جنرل کی شہادت کا بدلہ لے لیا ہے۔ذرایعہ کے مطابق مدرسہ انتظامیہ نے طلبہ کی حفاظت کے مد نظر باہر نہیں نکلنے کی نصیحت دی ہے ساتھ ہی انکی حفاظت کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad