تازہ ترین

ہفتہ، 11 جنوری، 2020

منبر و محراب فاؤنڈیشن کے تحت اسلامی معلومات و دینی ملاقات کو رس کا آغاز

12 جنوری کو مسجد الفلاح ملک پیٹ میں افتتاحی تقریب : غیاث احمد رشادی 
حیدرآباد(یواین اے نیوز10جنوری2020)معصوم بچوں ، نوجوانوں اور دیگر احباب کو اپنے محلہ کی مسجدوں سے مربوط رکھنے ، ان میں جوشِ ایمانی پیدا کرنے نیز انہیں قرآنِ مجید کو سمجھ کر پڑھنے کیلئے اسلامی معلومات اور دینی ملاقات کے عنوان سے ایک تحریک کا آغاز کیا جارہا ہے۔ اگر ہندوستان کی تمام مساجد میں معصوم بچوں کیلئے ترغیبی پہلو اختیار کرتے ہوئے ان کیلئے آسان دینی نصاب مرتب کیاجائے اور روزانہ کی اساس پر ان کے لئے قرآن فہمی کلاسس کا انعقاد کیاجائے اور محلہ کے نوجوانوں کو مسجد سے قریب کرنے اور ان میں جوش ایمانی پیدا کرنے کی تدبیریں اختیار کی جائیں تو ہندوستانی نوخیز نسلوں میں ایمانی قوت پیدا ہوگی۔ اس وقت معصوم بچوں اور نوجوانوں کو دین سے قریب تر کرنے کی تدبیریں کرنا ہر مسجد کے امام و خطیب اور مسجد کی انتظامی کمیٹی کی اہم ترین ذمہ داری ہے۔ 

ان خیالات کا اظہار مولانا غیاث احمد رشادی بانی و محرک منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا نے مسجد الفلاح میں جمعہ کے خطبہ کے موقع پر کیا اور یہ اعلان کیا کہ منبر و محراب فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 12 جنوری بروز اتوار صبح 11 بجے مسجد الفلاح واحد نگر قدیم ملک پیٹ ، حیدرآباد، متصل دفتر صفا بیت المال ؛بچوں، نوجوانوںاور دیگر تمام احباب کیلئے اسلامی معلومات اور دینی ملاقات کورس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔ 13 جنوری بروز پیر 7 سال سے 15 سال کی عمر کے بچوں کے لئے روزانہ فجر کی اذان سے نماز فجر تک 20 منٹ کلاسس ہوں گی، جس میں روزانہ قرآنِ مجید کے دس بارہ الفاظ کے معانی سبق وار یاد دلائے جائیں گے، جس کے لئے مختصر سا نصاب بھی مرتب کیاگیا ہے۔ نیز سیرتِ رسول اور دینی مسائل بھی بتلائے جائیں گے۔ 15 سال سے زائد عمر کے نوجوانوں اور احباب کے لئے روزانہ اسی مسجد الفلاح میں بعد نماز فجر کلاسس کا اہتمام ہوگا، جس میں ان کے لئے بھی قرآنی الفاظ، سیرت اور مسائل مختصر انداز میں بتلائے جائیں گے۔ روزانہ آدھا گھنٹہ کلاس ہوگی۔

 نیز ہر اتوار صبح 11 بجے تا 12 بجے 7 سال سے 15 سال کی عمر کے بچوں سے دینی ملاقات کے نام سے دلچسپ پروگرام منعقد ہوں گے اور ان معصوم بچوں کی صلاحیتوں کی بنیاد پر انعامات بھی دئیے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ ہر اتوار صبح 12 بجے تا 1:45 بجے دوپہر 15 سال سے زائد عمر کے نوجوانوں اور احباب کیلئے دلچسپ معلوماتی کورس بعنوان دینی ملاقات رکھاگیا ہے۔ نیز ہر چہارشنبہ صبح 11 بجے تا 1 بجے دوپہر دفتر صفا بیت المال کے سیکنڈ فلورپر قائم کانفرنس ہال میں خواتین کے لئے اسلامی معلومات اور دینی ملاقات پروگرام بھی رکھا گیا ہے۔ ان کلاسس میں داخلہ رجسٹریشن کیلئے روزانہ صبح 11 بجے تا 8 بجے شب مسجد الفلاح کے گراؤنڈ فلور پر ربط کریں۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر 9989666811 پر ربط کریں ۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad