تازہ ترین

ہفتہ، 11 جنوری، 2020

بیٹ سسٹم کو ہائی ٹیک کرنے کا منصوبہ تیار:ڈی آئی جی

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز10جنوری2020)شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر بیٹ سسٹم کو ہائی ٹیک کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے،جسکے تحت ایک پائلٹ پروجیکٹ بناکر صوبہ کے 100تھانوں کا انتخاب کیا گیا ہے،جن میں سہارنپور کمشنری کے پانچ تھانہ شامل ہیں،پائلٹ پروجیکٹ کے تحت 60روز کا نیا بیٹ سسٹم ٹرائل ہوگا،اگر پروگرام کامیاب رہا تو پھر اسکو سہارنپور سمیت پوری ریاست میں نافذ کر دیا جائیگا۔ڈی آئی جی اپیندر اگروال کے مطابق بیٹ میں جانے والے سپاہیوں کو بیٹ افسر کہا جائے گا ساتھ ہی بیٹ افسر کو پہلی مرتبہ پسٹل،وائر لیس سیٹ،بیٹن،باڈی وارم کیمرا،سرکاری بائک اور سی یو جی نمبر دیا جائیگا،انہوں نے بتایا کہ بیٹ کو بیسک پولیس یونٹ کی طرح مضبوط بنایا جائیگا،بیٹ افسر کی نمبر کی تشہیر بیٹ علاقہ میں کرائی جائے گی۔

 ساتھ ہی بیٹ افسر کو لیکھپال کی طرح بیگ دیا جائیگا،جس میں بیٹ علاقہ کے ہسٹری شیٹر،بدمعاش،این سی آر ریپورٹس،یوپی 112کی رپورٹس،1090کی شکایت و دیگر پولیس دستاویز موجود رہیں گے۔بیٹ افسر،بیٹ پولیس موبائل ایپ،سی پلان ایپ،یوپی کاپ ایپ سے اپنے اپنے علاقہ میں نظر رکھیں گے اور علاقہ کے لیکھپال،رونیو انچارج،گاؤں پردھان،فوج و نیم فوجی دستوں کے رٹائرڈ ملازمین،ویاپار منڈل،آشا بہو،آنگن باڑی،مندر کے پجاری،مسجد کے متولی و امام،مدارس کے مہتمم وغیرہ کے نمبر لیکر ان سے واٹس ایپ گروپ کے ذریعہ سے رابطہ بنائے رکھیں گے،ڈی آئی جی اوپیندر اگروال نے بتایا کہ تھانوں کی 40فیصد فورس بیٹ میں لگائی جائے گی،بیٹ سسٹم کے تحت پہلی بار خواتین سپاہیوں کو بھی بیٹ افسر بنایا جائیگا۔ڈی آئی جی اپیندر کمار اگروال کے مطابق سہارنپور و مظفر نگر کے دو دو اور شاملی کے ایک تھانہ کو نئے پروجیکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad