تازہ ترین

جمعہ، 31 جنوری، 2020

یونائیٹڈ اگینسٹ ہیٹ نے بی جے پی کے انوراگ ٹھاکر سمیت کپل مشرا پرویش ورما اور مجرم رام بھگت کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔

نئی دہلی (یواین اے نیوز 31جنوری2020)جامعہ ملیہ میں دہشتگردانہ فائرنگ میں ٹیم یونائیٹڈ اگینسٹ ہیٹ نے،مجرم رام بھکت گوپال سمیت بی جے پی لیڈران، انوراگ ٹھاکر،کپل مشرا اور پرویش ورما پر نئی دہلی میں ایف آئی آر درج کروایا ہے۔آپ کو بتادیں کی دو دن چار دن پہلے انوراگ ٹھاکر نے ایک مجمع میں متنازع نعرہ لگوایا تھا،جس میں وہ کہتے ہوئے سنائی دیتے ہیں کی دیش کے غداروں کو مجمع سے آواز آتی ہے کی گولی مارو سا۔۔۔۔۔۔ کو۔واضح رہے کی انوراگ کے اس بھڑکاو بیان سے قریب دس دن پہلے اسی طرح کا نعرہ کپل مشرا دہلی کی سڑکوں پر لگارہاتھا،جسے دہلی پولس کاروائی کرتی تو شاید جامعہ کا واقعہ ناہوتا۔

انوراگ کے متنازع نعرہ کے  دودن بعد جامعہ ملیہ میں باپو کی شہادت کے دن ایک دہشت گرد رام بھگت جامعہ کے مظاہرے میں شریک ہوکر لوگوں پر گولیاں چلانا شروع کردیتاہے،جس میں ایک طالب علم زخمی ہوگیا تھا،جس کا علاج دہلی کے ہسپتال میں ہوا،اس رام بھگت کی ویڈیو میں جو تصویر نکل کر آئی ہے،اس میں پولس والے تماشائی بنے ہوئے ہاتھ باندھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔جبکہ دوسری طرف شاداب اور انکے ساتھی یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔رک جاؤ آو، بیٹھ کر بات کرتےہیں، یہ وہ الفاظ ہیں جنہیں جامعہ ملیہ کے طالبعلم شاداب نے رام بھکت گوپال سے تب کہا جب وہ بندوق سے حملہ کررہا تھا۔ پھر بھی جامعہ کے طلبہ کو ہی انتہاپسند کہا جاتاہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad