تازہ ترین

جمعرات، 30 جنوری، 2020

بریکنگ نیوز:ڈاکٹر کفیل کو ممبئی سے یوپی ایس ٹی ایف نے کیا گرفتار،اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام

ممبئی (یواین اے نیوز30جنوری2020)گورکھپور کے ڈاکٹر کفیل خان کو ممبئی سے گرفتار کیا گیا ہے،انہیں علی گڑھ میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں اترپردیش ایس ٹی ایف نے گرفتار کیا ہے۔بتایا جارہاہے کہ 12 دسمبر کو ، ڈاکٹر کفیل خان نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف مظاہرے کے دوران ایک متنازعہ بیان دیا۔اس کے بعد علی گڑھ پولیس ان کی تلاش کررہی تھی،سحر پولیس اسٹیشن انچارج ششی کانت مانے نے بتایا کہ اس وقت ڈاکٹر کفیل کو تھانے لایا گیا ہے۔

 انہیں انسپکٹر بجیندر شرما اور انسپکٹر پرمود ورما نے گرفتار کیا ہے۔ آئی جی، ایس ٹی ایف امیتابھ یش نے تصدیق کی کہ علی گڑھ احتجاج کے دوران انہیں قابل اعتراض بیان میں گرفتار کیا گیا تھا۔13 دسمبر کو ، ڈاکٹر کفیل کے خلاف سول لائنز پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 153-A کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی ، ڈاکٹر کفیل 2017 میں گورکھپور کے بی آر ڈی اسپتال میں 60 بچوں کی موت کے بعد منظرعام پر آئے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad