تازہ ترین

منگل، 7 جنوری، 2020

دیوبند میں فوڈ محکمہ کی ٹیم کی چھاپہ ماری

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز7جنوری2020)ایس ڈی ایم دیوبند کی قیادت میں فوڈ محکمہ کی ٹیم نے مٹھائی کی دوکانوں اور کھانے کے ہوٹلوںپر چھاپہ ماری کرکے مٹھائی وغیرہ کے سیمپل لیکر لیبارٹری میں بھیج دئیے۔ چھاپہ ماری کی اطلاع ملتے ہی شہری علاقہ میں کھلی مٹھائی کی دوکانیںاور ہوٹل دیکھتے ہی دیکھتے بند ہوگئے۔ ایس ڈی ایم راکیش کمار کی قیادت میں محکمہ فوڈ کی ٹیم نے گاؤں گانگنولی میں سندر ولد موہن کی رفائڈ آئل کی دوکان و شہر کے محلہ خانقاہ اور دارالعلوم علاقہ میں واقع محمد صادق کے الفلاح ہوٹل سے مرچ پاؤڈر،محمد خالد ولد اللہ رکھا کے کریم ہوٹل سے چکن اچاری،محمد اسعد ولد شرافت کے ہوٹل قریش سے چکن اچاری۔

رنکھنڈی ریلوے پھاٹک پر واقع ایوب ولد مرسلین کی دودھ ڈیری سے دودھ،ریلوے روڑ پر واقع پنیت بترا کی کاکا دودھ ڈیری سے دودھ کے سیمپل لئے ساتھ ہی مٹھائی اور ہوٹل مالکان کو اعلیٰ معیار کا کھانا اور مٹھائی بنانے ہدایت دی۔ ایس ڈی ایم دیوبند راکیش کمار نے بتایا کہ مٹھائی دوکانداروں کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ اگر مٹھائی میں ملاوٹ پائی جاتی ہے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ 

وہیں ٹیم کی چھاپہ ماری سے شہر کے مٹھائی دوکانداروں میں افرا تفری کا ماحول بنا رہا دیکھتے ہی دیکھتے دوکانیں بند ہوتی چلی گئیں،ٹیم میں شامل فوڈ افسر نے بتایا کہ جو بھی دوکاندار قانون کی خلاف ورزی کرتا ہوا ملے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جن دوکانوں سے مٹھائی کے سیمپل لئے گئے ہیں انہیں لیب میں جانچ کے لئے بھیجا جا رہا ہے۔چھاپہ ماری ٹیم میں ایس ڈی ایم کے علاوہ رندھیر سنگھ،گیان پال سنگھ،وشال گپتا،اندل یادؤ اور ورون کمار شامل تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad