تازہ ترین

منگل، 7 جنوری، 2020

ریلوے اسٹیشن جانے والی سڑک کا نام تبدیل کرکے گورو نانک دیو روڑ رکھا گیا

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز7جنوری2020)دیوبند نگر پالیکا کے چیئرمین ضیاء الدین انصاری کی صدارت میں نگر پالیکا بورڈ کی ایک میٹنگ کا انعقاد میٹنگ ہال میں کیا گیا۔ جس میں بورڈ کے صدر سمیت میونسپل بورڈ ممبران نے حصہ لیا۔ بورڈ کی میٹنگ میں ایم بی ڈی چوک سے ریلوے اسٹیشن جانے والی سڑک کا نام تبدیل کرکے سکھوں کے مذہبی گوروگورو نانک دیو کے نام پر گورو نانک دیو روڑ رکھا گیا،بتایا جاتا ہے کہ مزکورہ معاملہ پر طویل گفتگو کے بعد اتفاق رائے سے تجواز پاس کی گئی۔

ساتھ ہی ترپور ماں بالا سدری دیوی مندر احاطے میں ہر سال منعقد ہونے والے تاریخی میلہ کے لئے میلہ کمیٹی بنائے جانے پر بھی غور و خوض کیا گیا لیکن آپسی رضامندی نہیں ہونے پر میلہ کمیٹی نہیں بن سکی،جسکے لئے دوبارہ 9جنوری کو میٹنگ کا انعقاد کیا جائیگا،بورڈ کی میٹنگ میں نگر پالیکا پریشد کی حدود میں اضافے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا ساتھ ہی دیوبند میں اسٹریٹ لائٹوں پر میٹر لگائے جانے کی تجویز اگلی بورڈ میٹنگ تک ملتوی کر دی گئی۔نمیٹنگ میں عید گاہ احاطے میں انٹر لاکنگ کا کام کرائے جانے کی تجویز بھی پاس کی گئی

 اس کے ساتھ ہی میلہ گراؤنڈ دیوی کنڈ روڈ پر واقع شہید اسمارک پارک اور محلہ خانقاہ میں اندرا پارک کو مزید خوبصورت بنائے جانے کی تجویز بھی اتفاق رائے سے پاس کی گئی،بورڈ میٹنگ میں تھری وہیلر و فور وہیلر کے پرانے ٹائر ٹیوب ہونے کے سبب نئے ٹائر ٹیوب کی خریداری،25رکشاء ریہڈوں کی مر مت کا کام،ریکارڈ روم کے لئے لوہے کی الماری کی خریداری کے منصوبے کے ساتھ۔ نئی ٹائر ٹیوب 25 رکشہ سوار کی مرمت کے کام کی وجہ سے، ریکارڈ روم کے لئے لوہے کی الماری کی خریداری متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ بورڈ میٹنگ میں منوج سنگھل، محمد عارف،شرافت ملک، امجد الٰہی، حاجی مستقیم،پرم جیت کور، سدھا گاندھی ڈاکٹر واجد، وریثہ، شبانہ، رخسانہ، محمد نوشاد،شان خان، محمد عزیز،شاہد حسن، محمد سمیر، رابعہ، ڈاکٹر اسلم، ونے کمار وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad