تازہ ترین

منگل، 7 جنوری، 2020

لڑکی کے ساتھ ہونے والی مارپیٹ کی مخالفت میں ایک خاتون زخمی

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز7جنوری2020)دیوبند تحصیل کے گاؤں تلہیڈی بزرگ میں جنگل سے گھاس لینے کے لئے گئی لڑکی کے ساتھ ہونے والی مارپیٹ کی مخالفت میں ایک خاتون زخمی ہو گئی،متاثرہ نے چوکی پر پہنچ کر ملزم کے خلاف کارروائی کئے جانے کا مطالبہ پولیس سے کیا ہے۔چوکی میں دی گئی تحریر میں متاثرہ خاتون نے بتایا ہے کہ گاؤں کی ایک لڑکی مویشیوں کے لئے چکروڑ سے گھاس کاٹ رہی تھی

 اسی دوران گاؤں پنیالی کا رہنے والا ایک نوجوان وہاں آیا اور لڑکی پر اسکے کھیت میں سے لکڑی توڑنے کا الزام لگاتے ہوئے اسکے ساتھ گالی گلوچ کرنے لگا،الزام ہے کہ جب لڑکی نے اسکے الزامات کو بے بنیاد بتایا تو ملزم نوجوان نے لڑکی کے ساتھ مارپیٹ شروع کر دی جس میں وہ زخمی ہو گئی،شور شرابہ سن کر بیچ بچاؤ کے لئے جب وہ وہاں پہنچی تو ملزم نے اسکو بھی مارپیٹ کر زخمی کر دیا۔متاثرہ خاتون کی تحریر پر پولیس نے معاملہ کی جانچ شروع کر دی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad