تازہ ترین

پیر، 20 جنوری، 2020

سی اے اے ،این آر سی کے خلاف میں سڑک پر آئے ملک کی آزادی کے لئے لڑنے والے 101سال کے مجاہد آزادی

بنگلورو: 101 سالہ مجاہد آزادی ، ہرہلی سرینواسیاہ ڈورسوامی نے سنیچر  کے روز بنگلورو میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کے خلاف احتجاج میں شرکت کرکے  لوگوں کو حیران کردیا۔گاندھی وادی انسان بھوک ہڑتال پر بیٹھے  اور ناریل پانی پیکر اپنا بھوک ہڑتال توڑا ۔ احتجاج میں شریک ڈورسوامی کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل چکی ہیں ۔ سوشل میڈیا صارفین نے ڈورسوامی کی ہمت کو  سراہا کیونکہ انھوں نے 101 سال کی ضعیفی میں مظاہرین کے ساتھ کھڑے ہونے کے لئے اپنی ضعیفی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

 ڈور سوامی برطانوی جابروں سے لڑنے  اور ملک کو آزاد کرانے کے لئے  بم بنانے میں بدنام تھے ۔ لیکن انہوں نے عدم تشدد کے گاندھیائی فلسفہ کو اپنانے کے لئے جلد ہی اپنے متشدد نظریات کو ترک کردیا۔ ڈورسوامی ایک پرعزم سماجی کارکن ہیں اور اپریل 2018 میں 100 سال کے ہو گئے ہیں جیسا کی  ملک میں سی اے اے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ، بنگلور کے  آزاد پارک میں  احتجاج ہوا جسمیں وہ شریک رہے ۔جسے دیکھ کر لوگ ڈور سوامی کی ہمت کو سلام کرنے لگے۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad