تازہ ترین

پیر، 27 جنوری، 2020

یوم جمہوریہ کے موقع پر مرکزی حکومت کا یہ رویہ جمہوریت کے منافی ہے:مفتی غلام رسول قاسمی

نئی دہلی (یو این اے نیوز 27 جنوری 2020)ہر سال  یوم جمہوریہ کے موقع سے راج پتھ پر صدر جمہوریہ، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی موجودگی میں پریڈ ہوتا ہے جس میں ہندوستان نے کیا کیا ایک سال میں ترقیاتی کام انجام دئیے اس کا ماڈل نما پیش کیا جاتا ہے اور بھی بہت سی چیزوں کے علاوہ مختلف ریاستوں کی جھانکیاں بھی دکھائی جاتی ہیں جو اپنی ریاستوں کی تہذیب و ثقافت کی عکاسی کرتی ہیں، لیکن آج صبح کے پریڈ میں کئی سالوں سے شریک رہیں دو ریاستوں کے جھانکیوں کو مرکزی حکومت کی جانب سے روک لگا دیا گیا اور نامنظوری کا کارڈ دکھلایا گیا محض اس لئے کہ ان دو ریاستوں نے سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت کی ہے، کیا اب بھی ہم سمجھیں کہ جمہوریت باقی ہے؟ 

مرکزی حکومت کا یہ رویہ کیا اس بات کی غماز نہیں کہ یہ جمہوریت منافی ہے؟ کیا مرکزی حکومت کی مخالفت کرنا غیر آئینی اقدام ہے؟ بلکہ ہم یہی کہیں گے کہ مغربی بنگال و مہاراشٹر کی جھانکیوں کو مسترد کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ بی جے پی حکومت ہر موقع پر سیاسی انتقام کے تحت فیصلہ کرتی ہے انھیں عوام کے جذبات و ثقافت کی کوئی قدر نہیں، مرکزی حکومت کا اِن دونوں ریاستوں کی جھانکیوں کو نمائش کی اجازت نہ دینا اس بات کو ظاہر کرتا ہے اب جمہوریت اپنی آخری سانس لے رہی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad