تعلیمی مرکز عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بھڑکڑہاں جونپور میں جشن یوم جمہوریہ کا انعقاد
جونپور ۔(یو این اے نیوز 26جنوری 2020) 26جنوری کے پر مسرت موقع پر تعلیمی مرکز عبداللہ بن مسعود رضی عنہ بھڑکڑہاں میں پوری آب و تاب کے ساتھ جشن یوم جمہوریہ منایاگیا ۔تقریب پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا ،جس کے بعد مدرسہ کے طالب علم نے علامہ اقبال رحمہ کا لکھا ہواترانہ سارے جہاں سے اچھا ہندوستان پڑھا ۔
۔اسکے بعد تقریبا دو درجن سے زائد بچوں نے ثقافتی پروگرام پیش کیا جسمیں تقاریر حب الوطنی پر مبنی اشعار نظم گی پیش کرکے سامعین سے خوب داد وتحسین اور انعامات حاصل کیے۔اور آخر میں مدرسہ کے سرپرست وناظم مولانا عمران احمد قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ہمیں بہت قربانیوں کے بعد ملا ہے ۔ہمیں گھبرائے کی ضرورت نہیں ہے ۔حالات ہمارے اوپر کتنے ہی خراب آئیں ۔ہمیں ایمان کی حالت میں اسکا ہر ممکن مقابلہ کرنا ہے ۔ایمان والوں پر ہی حالات آتے ہیں۔
انھوں کہا ۔حضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہ ۔حضرت حمزہ رضی اللہ تعالی عنہ ۔حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور عبد اللہ رضی اللہ تعالی عنہ کے واقعات پڑھنا چاہیے اور دیکھیں انکے ساتھ کیا کیا ہوا پھر بھی وہ لوگ ایمان پر قائم رہے ۔ابھی کیا ہے ہمپر اور برے حالات آنے والے ہیں ۔مولانا نے ملک سے محبت کرنے اور آئین کی حفاظت کےلئے لوگوں کو بتایا۔اسکی حفاظت کرنا ہماری زمہ داری ہے۔آخیر میں کہا ہم اپنے اسلاف اور اکابرین کی تاریخ کویاد رکھنا چاہیے۔اس موقع پر طلبہ کے سرپرست حضرات اور اہل گاؤں کے اکثر لوگ موجود رہے پروگرام کے اختتام پر بچوں سمیت تمام سامعین میں لڈو تقسیم کیا گیا ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں