تازہ ترین

بدھ، 22 جنوری، 2020

چھوٹے لوہیا جینیشور مشرکی برسی پرگل پوشی کر انکو یاد کیا گیا

مین پوری:حافظ محمد ذاکر (یواین اے نیوز 22جنوری2020)سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنماؤں، پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے ضلع دفتر سماجوادی پارٹی میں چھوٹے لوہیا جینیشور مشرکی بر سی کے موقعہ پرمنعقد سیمیناران کی تسویر کے سامنے گلہائے عقیدت پیش کئے،اسی کے ساتھ تمام سپائی لیڈران عہدیداران اور حامیان نے سماجوادی فکرو نظریات کو اور مزید مستحکم کر نے کا عزم کیا،ضلع صدر ڈاکٹر دیپ سنگھ پال نے جینیشور مشر کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کئے، انہو نے کہا کہ جینیشور مشر سماج وادی پارٹی کیایک بڑے نیتا تھے، وہ سوشلسٹ نظریہ کے حامی تھے اور پارٹی کے سچے سپاہی تھے سے پارٹی سے وفاداری کی وجہ سے 'چھوٹے لوہیا' کے نام سے مشہور تھے۔

 معزز ایم ایل اے کشنی انجینئر برجیش کٹھیریا نے کہا کہ جینیشور مشر مختلف دور میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ممبررہے، انہوں نے مورارجی دیسائی، چودھری چرن سنگھ، وشوناتھ پرتاپ سنگھ، چندرشیکھر، ایچ ڈی دیو دیو گوڈا اور آئی کے گجرال کے حکومتی وزراء شریک رہ کر ملک کی خدمات کو انجام دیا،پروفیسر کے سی یادو نے کہا کہ مشرا جی سات بار مرکزی وزیر رہنے کے باوجودان کی اپنی کار نہیں تھی اورنہ ان کے پاس اپنا بنگلہ تھا، سوشلسٹ نظریہ کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے آزاد ہندوستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، سوشلسٹ تحریک میں اتناآگے بڑھے کہ لوگ انہیں 'چھوٹے لوہیا' کے نام سے جاننے لگے۔

سابق وزیر آلوک کمار شاکیہ نے کہا کہ جینیشور مشر طلبہ کی سیاست میں شامل ہوئے،طلباء کے معاملے پر انہو نے متعدد تحریکیں چلائیں جس میں طلباء نے بھرپور جوش و خروش سے ان کا ساتھ دیا، ان کا سیاسی سفر 1967 میں شروع ہوا تھا، ایس پی خواتین لیڈر کرشنا داس لودھی نے کہا کہ جینیشور مشرا سماج وادی پارٹی کے بڑے لیڈر تھے سوشلسٹ مفکر تھے، ہم سب کو ان کے نظریات پر عمل پیرا ہونے کا عہد کرنا چاہئے، اور ان کے ذریعہ کئے گئے کام کو سراہنا چاہئے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad