چنئی(یواین اے نیوز 22جنوری2020) تمل ناڈو کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے چیئرمین ڈاکٹر جے اسلم باشاہ کی سالگرہ کے موقع پر صوبے بھر میں تقاریب کا انعقاد کیا گیااور غریبوں کو امداد اور یتیم خانوں میں طعام کا اہتمام کیا گیا۔ ڈاکٹر جے اسلم باشاہ کے سالگرہ پر پدوچیری وزیر اعلی نارائن سوامی، تمل ناڈو کانگریس کمیٹی صدر کے ایس اژاگری نے بذریعہ فون مبارکباد پیش کیا۔
آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹریان سنجے دت، سری ولا پرساد ، مستان ولی، میپن، تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے سابق صدر تروناوکرسر،تمل ناڈو کانگریس کمیٹی ورکنگ صدر میورا جئے کمار، موہن گاندھی،تمل ناڈو کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے عہدیدارا ن ، ورکرس اور خیر خواہوں نے اسلم باشاہ سے ملاقات کرکے مبارکباد پیش کیا۔اسکے علاوہ دیگر سیاسی پارٹیوں کے لیڈران ، سماجی کارکنان ، تاجران نے بھی انہیںمبارکباد پیش کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں