تازہ ترین

منگل، 7 جنوری، 2020

جنرل قاسم سلیمانی اور مہدی مہندس کی شہادت پر تعزیتی مجلس کا انعقاد


دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز7جنوری2020)دیوبند کے قریبی گاؤں تھیتکی کی چھوٹی امام بارگاہ میں ایران کے پاسدان انقلاب میں القدس کے کمانڈرمیجر جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس پر امریکہ کے ذریعہ کئے گئے ڈرون حملہ اور انکی شہادت پر ایک تعزیتی مجلس کا انعقاد عمل میں آیا جس میں جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس کی درد ناک شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کر ایصال ثواب کیا گیا۔

سید محمد سعید قمی اور حسن سعید نے مشترکہ طور پر امریکی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب ظالموں کو معلوم ہو جائیگا کہ ظلم کی حکومت دیر تک قائم نہیں رہتی ہے وہ دن دور نہیں جب ظلم کاچراغ بجھ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی نے عراق سے دہشت گرد تنظیم داعش کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا جواپنی مثال آپ ہے۔سید مہدی حسن اور غضنفر علی نے کہا کہ امریکہ دہشت گردی کو فروغ دینے کے لئے نئے نئے اختیار کرتا رہتا ہے،ایران خطے میں کشیدگی نہیں چاہتا ہے

 لیکن امریکہ نے میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس پردہشت گردانہ حملہ کر خطے میں ایک نئی جنگ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے جسکے نتائج بڑے خوفناک ہونگے۔سابق ریاستی وزیرسید عیسی رضاء نقوی نے کہا جنرل قاسم سلیمانی نے ہر محاز پر دشمنوں کو شکست دیکر دہشت گردی کو ختم کرنے کا کام کیا جنرل سلیمانی کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی،انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی ایک بے مثال بے نزیر،گہری شخصیت کے حامل،اسلامی،اخلاقی،انسانی اقدار کے پابند تھے۔بعد ازاں مقررین نے حضرت عباس ؑکے مصائب بیان کئے جس کو سنکر مجمع نے گریہ کیا بعد ازاں سینہ زنی بھی ہوئی۔مجلس کے اختتام پر ایصال ثواب کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad