دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز18جنوری2020)پچھم پردیش مکتی مورچہ کی ایک میٹنگ کا انعقاد ریلوے روڑ پر واقع سہکاری گنا سمیتی میں کیا گیا۔جس میں علاقہ کے گنا کسانوں نے حصہ لیا، اس موقع پر مورچہ کے قومی صدر بھگت سنگھ ورما نے کہا کہ بی جے پی کی ریاستی حکومت فوری طور پر گنے کا ریٹ 600روپئے کنتل کرنے کا اعلان کریں،انہوں نے کہا کہ صوبہ کی چینی ملیں گنا کسانوں کو ایک سال بعد بھی گنے کی رقم کی ادائگی نہیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کی شوگر فیکٹریوں پر ابھی بھی کسانوں کا کئی سو کروڑ روپیہ گنے کا بقایا ہے۔
اور ساتھ ہی ہزاروں کروڑ روپیہ سے زائد سود کی رقم بقایا ہے جسے شوگر فیکٹریاں دینے کو تیار نہیں ہیں۔بھگت سنگھ ورما نے کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومت گنا کسانوں کے حالات پر شویت پتر لائے تاکہ کسانوں کے حالات کا سب کو علم ہو۔ میٹنگ کی صدارت راجیندر چودھری نے اور نظامت عاصم ملک نے کی۔ میٹنگ میں مورچہ نائب صدر فیروز خان،ڈاکٹر پہل سنگھ سینی،دھیرندر چودھری،سردار ارجن سنگھ،حافظ مرتضی اور ونود سینی نے بھی مختصر خطاب کیا۔اس دوران گلوندر سنگھ،ابھیمنیو تیاگی،حاجی سلیمان،حاجی ساجد،روندر پردھان اور نریش کمار ایڈوکیٹ وغیرہ موجود رہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں