دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز18جنوری2020)بی آر سی گنارسہ دیوبند میں منعقدہ پانچ روزہ(نشٹھا) تربیتی کیمپ کے تیسرے مرحلہ کا پانچ روزہ تربیتی کیمپ اختتام پزیر ہو گیا۔پروگرام کی صدارت کر رہے بلاک تعلیمی افسر ڈاکٹر پربھات کمار نے ٹیچرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تربیتی کیمپ میں دی گئی ٹریننگ پر ٹیچروں کو عمل کرنا چاہئے۔راجیو کمار جین نے ریاضی سبجیکٹ کے ساتھ ساتھ پوکسو ایکٹ 2012 پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔پربھات کمار اور نوید انصاری نے سائنس سے متعلق معلومات فراہم کرائی۔
ڈاکر سدھیر کمار اور مایا وتی نے ملک کے روشن مستقل کیلئے اساتذہ کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے۔ اساتذہ کی اولین ذمہ داری اپنے شاگردوں کی کامیابی ہونی چاہیے۔تربیتی کیمپ میں پرائمری و جونئر ہائی اسکول کے قریب 150ٹیچرز کو 50/50کے تین بیچ میں ٹرینگ دی گئی،تربیتی کیمپ میں یوگیندر ملک،اجے،بجیندر،انکش کوشک،منیش یادو،سرندر،سندیپ،ببیتا،ریتو دیوی،منیشہ،شیو کمار اور پنکج کمار وغیرہ موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں