تازہ ترین

ہفتہ، 18 جنوری، 2020

بجلی محکمہ نے گیارہ گاؤں میں بجلی سپلائی بند کی:لوگ اندھیرے میں رہنے پر مجبور

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز18جنوری2020)بقایہ داروں کے خلاف بجلی محکمہ کے ذریعہ چلائی جا رہی وصولی مہم کے تحت 7گاؤں کی بجلی سپلائی بند کرنے کے بعد اب دیگر11گاؤں کے لوگوں کو بھی محکمہ نے بجلی سپلائی بند کرنے کی وارننگ دے دی ہے۔بجلی محکمہ نے دیوبند تحصیل کے گاؤں تلہیڈی بزرگ،مرگ پور،رنکھنڈی،بھائلہ،گنگداس پور،امبیٹہ شیخاں،بنہیڈا،گوپالی چندینہ اورگاؤں امر پور نین سمیت دیگر 11گاؤں کے 46سو صارفین کو نوٹس جاری کر بقایہ بجلی جمع کرانے کو کہا ہے،بجلی محکمہ کے کے مطابق مزکورہ گاؤں پر محکمہ کا 16کروڑ روپے سے زیادہ بجلی بل بقایہ ہیں۔بجلی محکمہ کے ایس ڈی او امت کمار تیاگی نے بتایا کہ بقایہ بجلی بلوں کی وصولی کے لئے محکمہ کے ذریعہ آسان قسط اسکیم شروع کی گئی تھی۔

 اس کے با وجود بھی 19ہزار 500صارفین میں سے صرف 2ہزار 700لوگوں نے ہی درخواست دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ بقایہ رقم ہونے کے سبب گاؤں نعمت پور،نونا بڑی،رام نگر،کرنجالی،تھیتکی،گوپالی اور گاؤں بابو پور نگلی میں بجلی سپلائی بند کر دی گئی ہے اور دیوبند تحصیل کے گاؤں تلہیڈی بزرگ،مرگ پور، رنکھنڈی، بھائلہ،گنگداس پور،امبیٹہ شیخاں،بنہیڈا، چندینہ اورگاؤں امر پور نین سمیت دیگر 11گاؤں کے 46سو صارفین کو نوٹس جاری کر بقایہ بجلی جمع کرانے کو کہا ہے،امت تیاگی کے مطابق مزکورہ گاؤں پر محکمہ کا 16کروڑ روپے سے زیادہ بجلی بل بقایہ ہے،مزکورہ گاؤں میں کئی مرتبہ کیمپ بھی لگائے گئے ہیں لیکن لوگوں نے بجلی بل جمع کرانے میں کوئی دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کیا۔انہوں نے بتایا کہ حد کی بات تو یہ ہے کہ گاؤں میں ایسے کئی لوگ موجود ہیں جنہوں نے گزشتہ دس سالوں سے ایک بھی بل جمع نہیں کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگر صارفین نے دو دنوں کے اندر بجلی کے بل جمع نہیں کرائے تو مزکورہ گاؤں کی بجلی سپلائی بند کر دی جائیگی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad