تازہ ترین

منگل، 7 جنوری، 2020

ماں آخر ماں ہوتی ہے.... اس تصویر نے ہر گزرنے والے کی آنکھ نم کر دی

حیدرآباد(یواین اے نیوز7جنوری2020)آئی این پی میں چھپی ایک خبر کے مطابق حیدرآباد کے  ضلع سنگاریڈی کے نرساپور سے حیدرآباد جانے والی شاہراہ پر آج ایک ایسا دلسوز منظر نظر آیا جس نے وہاں سے گزرنے والوں کی آنکھوں کونم کر کے رکھ دیا موضع گڈی دلا کے جنگلات سے کھانے کی تلاش میں جنگلی جانور زیادہ تر بندر سڑک پر آ جاتے ہیں اور سڑک کے کنارے گاڑی نشینوں کی جانب سے پھیکی گئی اشیاء اٹھا کر کھاتے ہیں ۔ آج سڑک کی دوسری جانب ایسی ہی ایک غذاءکی پاکٹ کو دیکھ کر اسے اٹھانے کی غرض سے سڑک پار کر رہی

 ایک بندریذ کونرساپور کی جانب جانے والی ایک گاڑی نے ٹکر دے دی جس سے یہ بندریا خون میں لت پت شدیدزخمی  ہوگئی تاہم پھر بھی اپنے بھوکے بچے کو دودھ پلاتے ہوئے اسی زخمی حالت میں سڑک کے کنارے بیٹھی رہی یہ منظر وہاں سے ہر گزرنے والے ہر انسان کیلئے انتہائی تکلیف دہ اور ایک بے زبان جانور کی بے بسی کی ایک منہ بوتی تصویر تھی۔ جس سے اس بات پر یقین مزید گہرا ہو جاتا ہے کہ ماں آخر ماں ہوتی ہے چاہے وہ انسان ہو یا جانور جسے خود سے زیادہ اپنے بچوں کی فکر ہوتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad