مین پوری:حافظ محمد ذاکر (یواین اے نیوز 22جنوری2020)ضلع مین پوری کی تمام اہم حدود وںاور چوراہوں پر بیریئرلگا کرجرائم کی روک تھام کے پیش نظر سخت گیر چیکنگ مہم کی جائے گی، بزرگوں، خواتین کو روکنے چالان کاٹنے سے غیرضروری وقت ضائع نہیں کیا جائیگا،پولس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار نے کہا چیکنگ مہم سب کے لئے نہیںبلکہ نئی نئی عمر کے (18ط30 سال)نوجوان لڑکے جو تعداد میں 2 سے زائد ہوں یا کسی طرح مشکوک نظر آرہے ہوں ،یا بائک پر 3 سے زائد بیٹھ کر تیز رفتاری سے بائک کو چلا رہے ہوں ،یا بغیر نمبر کی بائک چلا رہے ہوں۔
ان حالات میںبڑے ہی احتیاط کے ساتھ روک کر جانچ پڑتال سختی سے کی جائے گی،پولس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار نے کہا ضلع کی تمام سرحدی پولس چوکیوں،چیک پوسٹوں پر بیرئر لگا کر موجود پولس فورس کے ساتھ مستعدی کے ساتھ چیکنگ کی جائےگی ، پولس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار نے کہا کہ مذکورہ جانچ پڑتال کے دوران صرف 40 منٹ کا وقت تمام تھانہ انچارج ، انسپکٹر انچارج اور تمام علاقائی پولس افسران سب سے زیادہ ہجوم والے 2 مقامات جیسے مارکیٹ وغیرہ میں پیدل گشت کریں گے ، ایس پی نے کہاکہان احکامات کو سختی سے تعمیل کی جائے ، مجھے ڈی سی آر کے ذریعہ چیکنگ مہم کے نتائج کی اطلاع شام ساڑھے نو بجے تک دی جائے گی،بحکم پولس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں