تازہ ترین

بدھ، 22 جنوری، 2020

پروفیسر شکیل احمد صمدانی مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پرموشن سوسائٹی بھوپال کے’’ایم ای سی اے پی ایکسیلینس ایوارڈ‘‘ سے سرفراز

علی گڑھ(یواین اے نیوز 22جنوری2020) مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پرموشن سوسائٹی بھوپال( ایم ای سی اے پی) مدھیہ پردیش نے قانون اور سماجی خدمات کے میدان میں قابلِ ذکر خدمات کے لئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی قانون فیکلٹی کے ڈین پروفیسر شکیل احمد صمدانی کو اپنے گراں قدر اعزاز’’ایم ای سی اے پی ایکسیلینس ایوارڈ‘‘ سے سرفراز کیا ہے۔ان کو یہ ایوارڈ رویندر بھون بھوپال میں منعقدہ ایک عظیم الشان پروگرام کے دوران برکت اللہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر آر کے راؤ کے دستِ مبارک سے پیش کیا گیا۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر شکیل صمدانی نے کہا کہ ایم ای سی اے پی نے تعلیم اور سماجی خدمات کے میدان میں جو کارہائے نمایاں انجام دئے ہیں وہ قابلِ ستائش ہیں اور ان کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئینِ ہند سماج کے تمام طبقات کو ترقی کے یکساں مواقع عطا کرتا ہے اس لئے تمام طلبہ و طالبات کو اس کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے اور ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ سخت محنت کا کوئی متبادل نہیں ہے۔اس موقع پر ایم ای سی اے پی کے صدر پروفیسر حسن محمود اور سکریٹری مسٹر ظفر حسن بھی موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad