لکھنؤ(یواین اے نیوز 21جنوری2020) لکھنو کے چوک علاقے میں گھنٹہ گھر کے پاس سی اے اے مخالف مظاہرے کرنے والی 16 خواتین کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے جن میں مشہور شاعر منور رانا کی دو بیٹیاں بھی شامل ہیں ان خواتین نے اتوار کی آدھی رات کو دھرنا دیاتھا۔ درگاہ کے قریب بھی پلے کارڈز تھامے سی اے اے ، این آر سی کے خلاف نعرے لگائے تھے ایف آئی آر کے مطابق ، پولیس نے الزام لگایا کہ سمیہ رانا اور فوزیہ رانا (منور رانا کی دونوں بیٹیاں) اور دو دیگر خواتین گھنٹہ گھر کے پاس مظاہرہ کرتے ہوئے ایک خاتون کانسٹیبل کے ساتھ بدتمیزی کی۔
پولیس نے ان کے خلاف دفعہ 188 (سرکاری حکم کی نافرمانی) اور دفعہ 353 (سرکاری ملازمین کو فرائض کی انجام دہی سے روکنے) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔فی الحال گھنٹہ گھر کے قریب بھاری فورس تعینات ہے۔ آپ کو بتادیں کی اس مظاہرے کو روکنے کے لئے پولس نے ہر ممکن کوشش کی یہاں تک کی کمبل اور کھانے کی اشیاء کو بھی چھین لے گئی مگر وہاں کی خواتین مظاہرے میں ڈٹی ہوئی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں