بھوگاؤں ،مین پوری، حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز 8جنوری2020) ماہر تعلیم ستیش چندر دکشت کی یاد میں کزشتہ بارہ سال سے کھےلے جا رہے کرکٹ ٹورنا منٹ کا آج فائل مقابلہ ہوا،جس میں آگرہ کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرانا پڑا اور فاتح ٹیم کی شکل میں متھورا کی ٹیم نے اپنا تعارف کرایا ،اور شیلڈ پر قبضہ جمایا ،فائنل میچ میں عمدہ بلے بازی کے بعد متھرا کے سہراب دھریوال کو مین آف دی میچ پیش کیا گیا، اور اسی ٹیم کے مین اور دھن راج گری کو مین آف سیریز اور بہترین بلے باز کی ٹرافی پیش کی گئی، آگرہ کے خوشویر سنگھ کو تیجندر سنگھ ڈھلون کو ٹورنامنٹ کے بہترین بولر اور بہترین بیٹس مین سے نوازا گیا۔
ٹورنامنٹ کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر منوج دکشت نے فاتح ٹیم کو 50 ہزار روپے اور ٹرافی دی، فائنل میچ کا آغاز ضلع مجسٹریٹ مہندر بہادر سنگھ نے کھلاڑیوں سے تعرف کے بعدکیا ،آگرہ کے کپتان مانک بیری نے بدھ کو نیشنل کالج گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انکور اگنیہوتری نے ایوارڈ برائے نمائندہ اور رنر اپ وزیر رام نریش اگنیہوتری کے نمائندے کی حیثیت سے پیش کیا،ضلع مجسٹریٹ کو ڈاکٹر ہرش دکشت نے میمورنٹو پیش کیا، فائنل میچ میں امپائرنگ کا کردار شیشی ملہوترا،
بی پی سنگھ اور تیسرے امپائر کی شکل میں اشوک شرما نے فرائض کو انجام دیا،میچ کا آنکھوں دیکھا حال عامر ریاض اور مکیش سکسینہ نے بیان کیا،یہ لوگ موجود رہے:تحصیلدار کمل سنگھ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عبد الذہین خان، سکریٹری نیکول سکسینہ،ہندی روزنامہ کے سینئر صحافی پنکج سکسینہ (ٹاٹا) ہندی روز نامہ امر اجالہ کے انوپم اوستھی،آج اخبار سے محمد سمیع اردو میڈیا سے حافظ محمد ذاکر قابل ذکر رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں