دیوبند:دانیال خان (یواین اے نیوز10جنوری2020)دیوبند میونسپل بورڈ کی میٹنگ میونسپل بورڈ میٹنگ ہال میں منعقد ہوئی جس کی صدارت میونسپل بورڈ کے چیئر مین ضیاء الدین انصاری نے کی۔میٹنگ میںچیئر مین کے علاوہ سبھی ممبران نے شرکت کی، میٹنگ میں تمام تجاویز کو اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا، بعد ازاں سال 2020کے اپریل ماہ میں منعقد ہونے والے ماں بالا سندری دیوی کے میلہ کے انعقاد کے سلسلے میں غور وفکر کے بعد میلہ کمیٹی تشکیل دیدی گئی اور میلہ کمیٹی کی چیئر مین نگر پالیکا پریشد کی خاتون ممبرسدھا گاندھی کو نامزد کیا گیا۔
اورسمیر خاں،محمد اسلم،نوشاد ملک اور امجد الٰہی کو میلہ کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا،میٹنگ میںوارڈ ممبرمنوج سنگھل، حارث سید،محمد مہتاب، بالیندر سنگھ،،اجے گاندھی، توفیق احمد جگی، آصف لیاقت، حاجی مستقیم، رابعہ اسجد غور، شرافت ملک، محمد اسلم،عارف انصاری،مظاہر حسن بھولا،واجد ملک،ونے کاکا،وریثہ عاقل،وکی کشیپ، شان محمد، پرویزاحمد، شاہدحسن اور سلیم خواجہ کے علاوہ اکبر، وکاس چودھری نیرج گوسوامی، محبوب عالم،ساگر دیوبندی،ایوب بیگ اورجمال الدین انصاری سمیت بڑی تعداد میں شہر کے معزز لوگ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں