بی جے پی حکومت لوگوں کو مذہب اور ذات پات کے نام پر بانٹ رہی ہے: ستیش یادو
مین پوری:حافظ محمد ذاکر (یواین اے نیوز10جنوری2020)سماج وادی پارٹی کے سابق ممبر پارلیمنٹ مسٹر تیج پرتاپ سنگھ یادو، اور صدرمین پوری کے ایم ایل اے مسٹر راج کمار یادو گرام پردھان چھتاری اونیش یادو کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں سیکڑوں غریبوں،مزدوروں کو سردی سے بچاؤ کے لئے کمبل تقسیم کئے ،اس موقعہ پر انہو نے کہا کہ غریب اور ضرورت مندوں کی مدد کرنا سب سے بہتر کام ہے ،ہم سب کو تمام ایسے موقعہ پر دل کھول کر ضرورت مندوں کی مدد کرنا چاہئے،سماجوادی ضلع دفتر میں ستیش یادو نے شکایت کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے شہریت ترمیمی قانون لا کر ملک کو تقسیم کرنے کی جانب کام کر رہی ہے ، بی جے پی حکومت لوگوں کو مذہب اور ذات پات کے نام پر تقسیم کر نے کی ناپاک کوشش کر رہی ہے،گوراو دیال والمیک نے کہا کہ چاہے وہ نوٹ بندی ہو یا جی ایس ٹی،ہر محاذ پر مرکزی و ریاستی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے ،مذہبی منافرت پھیلا کر بیجے پی اقتدار میں بنے رہنا چاہتی ہے ،مگر اب وقت بہت بدل چکا ہے ،لوگ بی جے پی کی پالیسیوں کو بخوبی سمجھ چکے ہیں ،اب ریاست کی عوام دھوکے میں نہیں آنے والی ،یہ بی جے پی حکومت صرف وعدوں پر اکتفا کرتی ہے ،زمینی حقیقت بی جے پی کے تمام وعدوں سے خالی ہے ،بی جے پی نے ملک کی عوام کو مذہب کے نام پر تقسیم کر نے کی جو ناپاک کوشش کی ہے ،اس کو ہم سماجوادی والے کبھی کامیاب نہیں ہو نے دیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں