تازہ ترین

جمعرات، 7 دسمبر، 2017

نوجوان نسل کو ٹریفک قوانین کا جاننا نہایت ہی ضروری ہے:اشوک کمار


نوجوان نسل کو ٹریفک قوانین کا جاننا نہایت ہی ضروری ہے:اشوک کمار
مین پوری۔ رپورٹ حافظ محمد ذاکر
(یو این اے نیوز 6دسمبر 2017)
آمدو رفت قوانین انسانی زندگی میں بہت اہمیت رکھتے ہیں ، لیکن غفلت اور نظر اندازی کی وجہ سے لوگ ٹریفک قوانین پر عمل نہیں کر پاتے ہیں،سڑک کی حفاظت سے متعلق پروگرام حکومت ،اور انتظامیہ کی طرف سے وقت وقت پر منظم کیے جا رہے ہیں،بدھ کو انتظامیہ کی طرف سے فراہم کردہ گاڑی( سڑک کی حفاظت سے متعلق ) کے ذریعہ شہر کے ڈاکٹر کرن سوجیا سینئر سیکینڈري ایجوکیشنل اکیڈمی میں ٹریفک قوانین کی معلومات دی گئی، طالب علموں کو ٹریفک قوانین سے آڈیو ویڈیو کے ذریعہ بیدار کیا گیا ، 
اترپردیش نقل و حمل محکمہ کی طرف سے ضلع کو فراہم کردہ پروموشنل گاڑی نے ادارے میں طالب علموں کو بتایا کہ گاڑی چلاتے وقت، سیٹ بیلٹ، اور ہیلمیٹ کا استعمال خصوصی طور پر کرنا چاہئے، گاڑی چلانے کے دوران موبائل فون سے قطعاً گفتگونہیں کرنا چاہیئے، آج کل نوجوانوں گاڑی چلا تے وقت یئرفون کا استعمال کرتے ہیں ،اس صورت حال میں وہ خود بھی اور دوسروں کے لئے بھی خطر بنتیہیں،گاڑی چلاتے وقت میانہ درجہ کی رفتار رکھنا چاہیئے ،نشے کی حالت میں ہر گز گاڑی کو نہ چلائیں ، کرن سوجیا اسکول میں گاڑی کے ذریعہ آڈیو ویڈیو پروگرام ٹریفک کے قوانین کے بارے میں معلوماتی بیداری مہم ایک قابل اطمینان قدم ہے،اسی پروگرام میں منیجنگ اشو ک کمار یادو نے کہا کہ نوجوان نسل کو ٹریفک سے متعلق قوانین کا جاننا نہایت ہی ضروری ہے ، ذرا سا شعور ہمکو ہر روز ہونے والے حادثات سے بچا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری ذراسی احتیاط بڑے حادثات کو روک سکتی ہے. وائس پریسیڈنٹ ڈاکٹر کرن سوجیا نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ہر شہری کا فرض اور ذمہ داری ہیہے،اس کے بعد ہی ہم صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتے ہیں،اس موقع پر پرنسپل دیوکیندن،و طالب علم وغیرہ موجود رہے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad