فوجی ملک کی وسیع ترین سرحدوں کی حفاظت کے لئے پابند عہد ہیں: ڈی ،ایم
مین پوری،رپورٹ،حافظ محمد ذاکر(یواین اےنیوز7دسمبر2017)ہمارے بہادر فوجیوں نے جس مشکل حالات میں ،ملک کی سلامتی میں جس بڑے پیمانے پر جرات اور فرض شناسی کا تعارف کراتے ہیں ،جس سے ملک کی شان بڑھ تی ہے ،جس طرح آج فوجی ملک کی وسیع ترین سرحدوں کی حفاظت کے لئے پابند عہد ہیں، یہ ہم سب ہندوستانیوں کے لیے بہت فخر کی بات ہے.مذکورہ اظہار خیال ضلع مجسٹریٹ پردیپ کمار نے یومِ پرچم کے موقع پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہادر فوجیوں کے ملک کے مفادمیں قربانیوں کے عیوض میں ہر شہری کا یہ فرض ہے، کہ ان بہادر فوجیوں اور فوجیوں کے اہلِ خانہ کے مفاد کے لئے ،اس نیک موقع پر دل کھول کرعطیہ کرکے اپنے فوجیوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی غیر معمولی خدمات کے لئے شکریہ ادا کریں. انہوں نے کہا کہ ملک کی بری، بحری، خلائی ،فوجیوں کی طرف سے ملک کی آزادی اور سا لمیت کی حفاظت کے لیے دی گئی قربانیوں کی طرف متوجہ کرانے کے لئے جھنڈے تقسیم کر اکر روپیہ جمع کیا جاتا ہے. جسے شہید فوجیوں کے خاندانوں ، فوجیوں کی بیویوں، سابق فوجیوں اور ان کے کے ماتحتوں کی قابل رحم حالات میں مالی مدد اور فوجیوں کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کیا جاتا ہے.

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں