تازہ ترین

جمعرات، 30 نومبر، 2017

جونپور ضلع میں بارات میں ڈی جے کی گاڑی چلانے والے ڈرائیور کو پیٹ پیٹ کیا گیا قتل،آٹھ لوگوں پر مقدمہ درج۔


جونپور ضلع میں بارات میں ڈی جے کی گاڑی چلانے والے ڈرائیور کو پیٹ پیٹ کیا گیا قتل،آٹھ لوگوں پر مقدمہ درج۔
Image result for d j gadi
تصوراتی فوٹو

جونپور،رپورٹ،حاجی ضیاءالدین(یواین اے نیوز30نومبر2017)مہاراج گنج تھا نہ حلقہ کے رام نگر اپدھان گاؤں میں گزشتہ رات سجان گنج تھا نہ حلقہ کے بسار گاؤں سے بارات آئی تھی اس دوران دلہن کا بھائی ڈی جے والی گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہو گیا جس سے ناراض لوگوں نے پیٹ کر زخمی کر دیا اطلاع پر پہنچی پولیس ڈارئیور کواسپتال گئی جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا ۔پولیس نے متوفی کے بھائی کی تحریر ۸ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔اطلاع کے مطابق مذکورہ تھا نہ حلقہ کے مذکورہ گاؤں میں سجان گنج تھا نہ حلقہ کے بیسار گاؤں سے بارات آئی تھی بارات میں ایک گاڑی پر ڈی جے بندھا ہو اتھا اور باراتی گانے پر ڈانس کر رہے تھے ۔اسی دوارن دولہے کا ماموں زاد بھائی ڈی جے گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہو گیا جس سے ناراض لو گوں نے ڈارئیور کی جم کر پٹائی کر دیا جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔اطلاع پر پہنچی پولیس نے زخمی ڈارئیور کو اسپتال پہنچا یا جہاں ڈا؂کٹروں نے مردہ قرار دے دیا ۔ دولہے والوں نے شراب کے نشہ میں گاڑی چلانے کا الزام لگا یا ہے تو وہیں متوفی کے بھائی کی تحریر پر پولیس نے ۸ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر معاملہ کی تفتیش شروع کر دیا 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad