تازہ ترین

جمعرات، 30 نومبر، 2017

بیوی کی کوشش سے ایس پی کی مداخلت پر ہوا مقتول کے دوست پر مقدمہ درج


بیوی کی کوشش سے ایس پی کی مداخلت پر ہوا مقتول کے دوست پر مقدمہ درج
جونپور ۔رپورٹ حاجی ضیاءالدین(یو این اے نیوز 30نومبر 2017)گزشتہ ۲۲ نومبر کی رات شاہ گنج کے مردانہ اسپتال میں دوست کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے ساتھیوں پر سرپتہا تھانے میں قتل کا مقدمہ درج ہوا ہے۔ چہ می گوئیاں ہے کہ ایس پی کی مداخلت کے بعد مذکور ہ کارروائی ہوئی۔ متوفی کی اہلیہ اس کے لئے کئی دنوں سے اعلی حکام کی چوکھٹ پر فریاد کے لئے بھٹک رہی تھی۔ اطلاع کے مطابق تھانہ سرپتہا حلقہ کے سوائن رہائشی ونود راج بھر ۳۲؍ کو گاؤں کے ہی ونود پاسوان گزشتہ ۲۲؍ نومبر کو دیر شام گھر سے بلا کر کہیں لے گیا تھااورا سی رات ونود پاسوان نے متوفی کے گھر فون کر کے بتایا کہ ونود کو چوٹ لگ گئی ہے ور آپ لوگ شاہ گنج کے مردانہ اسپتال میں چلے آئیں۔اطلاع پر متوفی کے اہل خانہ اسپتال پہنچے تو ونود کی مو ت ہو گئی تھی اور موقع سے متوفی کا دوست بھی غائب تھا اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پو سٹ مارٹم کے لئے روا نہ کر دیا تھا متوفی کی اہلیہ یشو دا ر نے تھانہ پرتحریر دیا تھا کہ شوہر کے دوست ونود پاسوان گھر سے بلا کر لے گیا تھااورا نھیں لوگوں نے میرے شوہر کا قتل کیا ہے وہیں علاقہ میں افواہ ہے کہ ودنود راج بھر کی مو ت سڑک حادثہ میں ہو ئی ہے تھا نہ پر مقدمہ درج نہ ہو نے پر متاثرہ اعلی افسران کے دفاتر کا چکر کا ٹ رہی تھی اورا یس پی کی ہدایت پر مذکورہ تھا نہ میں قتل کا مقدمہ درج ہو ا ہے ۔اس ضمن میں ایس او اروند پانڈے نے بتا یا کہ متاثرہ کی جانب سے کوئی تحریر نہیں ملی تھی تحریر ملتی ہے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad