تازہ ترین

جمعرات، 30 نومبر، 2017

مفتی عبداللہ پھولپوری کا سانحہ ارتحال ملت اسلامیہ کیلئے ایک عظیم سانحہ،مولانا احمد نصر بنارسی


مفتی عبداللہ پھولپوری کا سانحہ ارتحال ملت اسلامیہ کیلئے ایک عظیم سانحہ،مولانا احمد نصر بنارسی 

بنارس،رپورٹ،محمد صدرعالم نعمانی(یواین اےنیوز30نومبر2017) حضرت مولانا سید احمد نصر بنارسی خانقاہ امدادیہ بنارس نے مشہور عالم دین حضرت مولانا مفتی عبداللہ پھولپوری خلیفہ حضرت مولانا شاہ ابرارالحق ہردوئی وناظم جامعہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ کے سانحہ ارتحال پر بےحد رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکی وفات ملت اسلامیہ کیلئے ایک عظیم سانحہ ہے. انہوں نے کہا کہ یہ سال موت العلماء کا سال ہے. بڑے بڑے اکابر ومشائخ اس سال اللہ کے پیاڑے ہوگئے. مفتی عبداللہ پھولپوری ایسے خانوادے سے تعلق رکھتے تھے جو ایک عرصہ سے علم وفضل اور تصوف وسلوک کے حوالے سے اپنی امتیازی پہچان رکھتا ہے. انکے دادا حضرت مولانا شاہ عبد الغنی پھولپوری حکیم الامت حضرت مولانا شاہ اشرف علی تھانوی کے خلیفہ تھے. مفتی عبداللہ پھولپوری کے دور نظامت میں جامعہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ تعلیمی تعمیری اعتبار سے ترقی کے بام عروج تک پہونچا. انہوں نے اپنے حیات میں ہی اپنے لڑکے مولانا احمد اللہ کو جامعہ کا نگراں بنادیا تھا. انکے انتقال پرملال کی خبر یقینی طور سے انکے مریدین ومتوسلین اورملت اسلامیہ کے لئے ایک بڑا سانحہ ہے. اللہ انکے وارثین مریدین ومتوسلین اور جامعہ کے بہی خواہوں کو صبر جمیل عطا فرمائے اور انکے فیض کو عام اور تام فرمائے مدرسہ امدادیہ وخانقاہ امدادیہ بنارس میں مرحوم کے لئے مغفرت وبلندی درجات کیلئے دعائیں کی گئیں کہ اللہ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے آمین

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad