جمعیت علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا مستقیم احسن اعظمی ودیگر اراکین نے مفتی عبداللہ صاحب کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔

(فائل فوٹو)
ممبئی(یواین اےنیوز30نومبر2017)ملک کی مایہ ناز شخصیت ،بزرگ عالم دین حضرت مولانا مفتی عبد اللہ پھولپوری صاحب مجاز بیعت حضرت مولانا شاہ ابرار الحق ہردوئی صاحب ؒ و ناظم مدرسہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ یوپی مکۃ المکرمہ میں بروز جمعرات قبل از فجر انتقال ہوگیا ۔اناللہ و انا الیہ راجعون حضرت مفتی صاحب عمرہ کے لئے مکۃ المکرمہ تشریف لے گئے تھے ،طبیعت کچھ ناساز ہوئی ،علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ۔اور دوران علاج ہی قبل از فجر اچانک اٹیک آیا اور جان جاں آفریں کے حوالہ کردی ۔حضرت مفتی صاحب حضرت مولانا شاہ عبد الغنیؒ صاحب پھولپوری کے پوتے تھے،آپ کو حضرت ہردوئی ؒ سے بیعت کی اجازت حاصل تھی ،مشرقی یوپی کی مشہور دینی درسگاہ مدرسہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ کے ناظم بھی ہے۔آپ کے تلامذہ اور مریدین و متوسلین کا حلقہ بہت وسیع ہے ۔مفتی صاحب کے انتقال کی خبر سن کر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا مستقیم احسن اعظمی ،جنرل سکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی ،سکریٹری قانونی امداد کمیٹی الحاج گلزار احمد اعظمی و اراکین نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ حضرت کی کے درجات کو بلند فرمائے ،قبر کو جنت کا باغ بنائے اور پسماندگان ،مریدین و متوسلین کے لئے صبر جمیل عطا فرمائے ۔نیز ائمہ مساجد ،ذمہ داران مدارس عربیہ اور جماعت کے احباب سے ایصال ثواب کے اہتمام کی درخواست کی ہے ۔وہیں جمعیۃ علماء پوئی (ممبئی )کے صدر مولانا زبیر احمد قاسمی و اراکین نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں