دہشت گردی کے الزام میں دارالعلوم کا طالب علم گرفتار
پرتاپ گڑھ ،(یو این اے نیوز 30نومبر 2017) ریاست اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے 35 کلومیٹر دوری پر تھانہ لال گنج کوتوالی علاقے کے ڈھکوا پورے بیر بل گاوُں رہائشی شہنواز کو اے ٹی ایس نے گزشتہ منگل کی دیرشام دارالعلوم دیو بند میں زیر تعلیم طالب علم کو اسکے گھر سے گرفتار کرکے لکھنؤ لے گئی۔شہنواز کو لشکرکے ایک ایجنٹ نعیم شیخ سے تعلق کےالزام میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ شگن گوتم نے طالب علم کے اے ٹی ایس کے زیر حراست ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش کیلئے لے گئی ہے .اے ٹی ایس کی ٹیم گزشتہ منگل کی شام ڈھکوا پورے بیر بل گاوُں پہونچ کر طالب علم شاہنواز( 20 )کے متعلقہ دریافت کیا .جب بتایا گیا کہ وہ دوسری رہائش گاہ شمشیر گنج میں ہے تو اس کو بلانے کو کہا گیا .اہل خانہ کے بلانے پر وہ پہونچا تو اس سے کچھ پوچھ گچھ کی گئی .اس کے بعد کہا کہ مزید پوچھ گچھ کیلئے لکھنؤ لے کر جا رہے ہیں چھوڑ دیں گے . شاہنواز کے دادا محمد تقدیر نے بتایا کہ وہ گزشتہ 27/ نومبر کو یہاں ہنڈور کے مدرسہ میں منعقد دستاربندی کے اجلاس میں شرکت کیلئے دیوبند سے آیا تھا .اے ٹی ایس حراست میں لے کر لکھنوُ لے گئی ہے آج وہاں سے لے کر دہلی گئی ہے .انہوں نے کہا کہ وہ بے قصور ہے و ملک کے خلاف کسی سازش میں ملوث نہیں ہے ۔اس سے قبل پولیس نے لشکر کے ایجنٹ نعیم شیخ کو گرفتار کیا تھا ۔نعیم شیخ کا تعلق مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع سے ہے اس کا کیس این آئی اے کے سپرد کردیا گیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں