تازہ ترین

جمعرات، 30 نومبر، 2017

مدرسہ بیت العلوم سرائے میر کے شیخ الحدیث ومعروف عالم دین مفتی عبداللہ پھولپوری کا انتقال ،جمعیۃ علماء ہند(میم) کی جانب سے اظہار رنج وغم


مدرسہ بیت العلوم سرائے میر کے شیخ الحدیث ومعروف عالم دین مفتی عبداللہ پھولپوری کا انتقال ،جمعیۃ علماء ہند(میم) کی جانب سے اظہار رنج وغم
 
نئی دہلی:(یواین ایےنیوز30نومبر2017)جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے معرو ف عالم دین حضرت مفتی عبداللہ پھولپوری کے انتقال پر ملال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ حضرت مولانامرحوم مدرسہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ کے سرپرست اعلی،شیخ الحدیث اور عارف باللہ حضرت شاہ عبدالغنی پھولپوری رحمہ اللہ کے پوتے تھے۔ وہ محی السنہ حضرت شاہ ابرابرالحق ؒ کے خلیفہ اجل تھے اور خانقاہ پھولپور کے ذریعہ بیعت و ارشاد بھی فرماتے اوراحیائے سنت کو فروغ دینے کے لیے ہمہ تن کوشاں رہتے ۔مولانا مدنی نے کہا کہ سفر عمرہ کے دوران مکۃ المکرمہ میں ان کے انتقال کی اچانک خبر سن کر بہت صدمہ ہوا، وہ ایک خدا ترس بزرگ اور متقی انسان تھے ، مارچ۲۰۱۶ء میں ان کی دعوت پر مدرسہ بیت العلوم کے سالانہ جلسہ میں حاضری کا شرف حاصل ہو اتھا، ان سے کافی تفصیلی بات چیت بھی ہوئی تھی ، وہ سیکڑوں مکاتب، مدراس اور ملی اداروں کے سرپرست اور یکتائے روزگار عالم تھے ۔ اصلاح معاشرہ اور نوجوانوں کی تربیت کے لیے ہمیشہ فکر مند رہتے تھے ، ان کی ادارت میں ایک ماہنامہ ’’فیضان اشرف‘‘ پوری پابندی سے نکلتا تھا جس کے ذریعے وہ مختلف قسم کے عوتی و اصلاحی پیغامات نشر کرتے تھے۔مولانا مدنی نے حضرت مولانا مرحوم کے اہل خانہ ولواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے جماعتی احباب و ارباب مدارس کو متوجہ کیا ہے کہ وہ ایصال ثواب و دعائے مغفرت کا خصوصی اہتمام کریں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad