خواجہ معین الدین چشتی اردو عربی فارسی یونیورسٹی میں نئے شیخ الجامعہ کا ہواانتخاب!
لکھنؤ،رپورٹ،محمد آبشارالدین(یواین اےنیوز31اکتوبر2017)خواجہ معین الدین چشتی اردو عربی فارسی یونیورسٹی کے پروفیسر ماہ رخ مرزا شعبہ کامرس ہی کو بحیثیت شیخ الجامعہ تقرر کیئے جانے پر طلبہ کے درمیان خوشی کی لہردوڑ گئ ہے اور کئ طلبہ نے گلدستہ دے کران کو مبارک باد پیش کیا اور انہیں کے اعزاز میں بزم ادب کی جانب سے ایک تہنیتی پروگرام بھی رکھا گیا اور اس پروگرام کا آغاز تلاوت کلام اللہ سےمعین الحق نے کیا بزم ادب کے شرکاء طلبہ اور اساتذہ نے مل کر گلدستہ پیش کرکے ان کا استقبال کیا اسی موقع پر شیخ الجامعہ نے تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس یونیورسٹی کا قیام جس مقصد کے لیئے کیا گیا ہے ہم اس کے لیئے ہر ممکن کوشس کریں گے،اس کے علاوہ ایک ٹیچرس میٹنگ بھی کیا اور کہاکہ یونیورسٹی کی اصل پہچان ریسرچ سے ہوتی ہے اس لیئے ریسرچ پر زور دیتے ہوئے سبھی محکموں کو ہدایت دی کہ پی ایچ ڈی کی تیاری شروع کریں اور کہاکہ ڈپارٹمنٹس میں ڈین اور صدر شعبہ کی ضروت ہے اس پر بھی تقرر کریں گے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں