تازہ ترین

پیر، 2 جون، 2025

مولانا ارشد مدنی کی سرائے میر، اعظم گڑھ آمد — تحفظِ مدارس کے عنوان سے پروگرام

مولانا ارشد مدنی کی سرائے میر، اعظم گڑھ آمد — تحفظِ مدارس کے عنوان سے پروگرام
اعظم گڑھ، (یو این اے نیوز 1جون 2025)
جمعیۃ علماء ہند کے صدر، مولانا ارشد مدنی صاحب آج اعظم گڑھ کے معروف قصبے سرائے میر تشریف لائے۔ ان کا یہ دورہ ایک خصوصی پروگرام کے سلسلے میں تھا جو "تحفظِ مدارس" کے موضوع پر منعقد کیا گیا۔

یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب مشرقی اترپردیش میں مدارس پر بلڈوزر کارروائیاں ہورہی ہیں، اور دینی اداروں کے وجود کو خطرات لاحق ہیں۔ 

حیرت انگیز طور پر، ان علاقوں میں جہاں مدارس پر براہِ راست کارروائیاں ہو رہی ہیں، کوئی نمایاں احتجاج یا پروگرام منعقد نہیں ہو رہا۔ اس کے برعکس، ایسے پروگرام ان علاقوں میں ہو رہے ہیں جہاں مدارس کو فی الحال کسی عملی خطرے کا سامنا نہیں۔


اس طرزِ عمل پر کئی اہلِ فکر نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے جن علاقوں میں مدارس خطرے میں ہیں، اُنہیں بالواسطہ دعوت دی جا رہی ہو یا نظرانداز کیا جا رہا ہو

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad