تازہ ترین

جمعرات، 23 فروری، 2023

اعظم گڑھ میں طلاق کی دھمکی ملنے پر خاتون نے پھانسی لگا کر دی جان، پولیس معاملے کی تفتیش میں جٹی

اعظم گڑھ میں طلاق کی دھمکی ملنے پر خاتون نے  پھانسی لگا کر دی جان، پولیس معاملے کی تفتیش میں جٹی 

 چریاکوٹ (مئو)۔اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 23فروری 2023)یوسف آباد تھانہ حلقہ  میں منگل کی صبح ایک خاتون نے شوہر  سے طلاق کی دھمکی ملنے  پر پھانسی لگا لی۔  خاتون کی  شادی 13 دن پہلے ہوئی تھی ۔


 درج کئے گئے مقدمہ کے مطابق نگر پنچایت چریا کوٹ کے یوسف آباد وارڈ کے رہنے والے محمد بدرو اسلام نے بتایا کہ اس کی بیٹی شائستہ پروین عرف کرشمہ کی شادی 8 فروری کو محمد آباد کے  گوہنا کوتوالی کے رہائشی محمد فیض خان سے ہوئی تھی۔ خاتون چھ روز قبل اپنے  گھر آئی تھی۔


  بتایا کہ منگل کی صبح تقریباً سات بجے ان کی بیٹی اپنے شوہر سے بات کر رہی تھی۔  اس دوران داماد نے کسی بات پر طلاق دینے کی دھمکی دے ڈالی ۔  یہ دھمکی انکی بیٹی  برداشت نہ کر سکی اور کمرے کا دروازہ بند کر کے دوپٹہ سے لٹک کر خودکشی کر لی۔  اطلاع ملنے پر لواحقین نے پولیس کو اطلاع دی۔  اس پر تھانہ صدر راجیش کمار ورما، نائب تحصیلدار گورو شاہ پہنچ گئے اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔


  ایس او نے بتایا کہ لڑکی کے والد کی تحریر پر ملزم داماد محمد فیض، اس کے والدین اور بہن کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔اس پورے واقعے سے گاؤں میں غم کا ماحول بنا ہوا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad