تازہ ترین

پیر، 13 فروری، 2023

ادارہ عربیہ سعیدیہ اشرف العلوم کرتھیا میں تکمیل حفظ قرآن کریم کا انعقاد

ادارہ عربیہ سعیدیہ اشرف العلوم کرتھیا میں تکمیل حفظ قرآن کریم کا انعقاد 

 شعبہ تخصص فی الحدیث دارالعلوم دیوبند مولانا عبداللہ صاحب معروفی کے سامنے جلالین کی تکمیل عمل میں آئی


مہراجگنج ۔عبید الرحمٰن الحسینی(یو این اے نیوز 13فروی 2023)ضلع مہراج گنج کا معروف قدیمی ادارہ اشرف العلوم کرتھیا میں گزشتہ روز ایک پرنور تقریب کا انعقاد ہوا۔ پہلی نشست الحاج معاشر اللہ(آر ٹی او) صاحب خلیفہ قاری امیر حسن صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی زیر صدارت اور ادارہ ہذا کے ایک ہونہار طالب علم طارق امین کشی نگری کی زیر نظامت منعقد ہوئی جس کا آغاز کلام الہی اور نعت نبی سے ہوا جس میں ادارہ ہذا کے بچے اور بچیوں نے اردو، عربی، ہندی اور انگلش میں تقریریں پیش کیں اور شاندار مکالمہ اور بیت بازی بھی دیکھنے کو ملا اور شعبہ پرائمری کی بچیوں نے ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا۔ 

آخر میں صدر صاحب کے مبارک ہاتھوں سے ان بچوں کے مابین خصوصی انعام تقسیم ہوا جو بچے 31 جنوری 2023 بروز منگل مطابق یکم رجب المرجب 1444ھ کو ادارہ ہذا کے منعقدہ مسابقتی تقریری پروگرام میں پوزیشن حاصل کیے تھے، شعبہ عربی سے اول پوزیشن طارق امین کشی نگری، اور دوم پوزیشن امام الحق چمپارنی اور سوم پوزیشن محمد کیف کشی نگری اور شعبہ حفظ سے اول پوزیشن محمد صادق مہراجگنجی، دوم پوزیشن محمد رہبر پورنوی، اور سوم پوزیشن محمد سمیر مہراجگنجی ،جبکہ شعبہ پرائمری سے اول پوزیشن سعدیہ خاتون اور دوم پوزیشن محمد عزیز بن نیاز احمداور سوم پوزیشن محمد انصر بن حافظ نصراللہ صاحب استاذ شعبہ حفظ ادارہ ہذا نے حاصل کیا۔ 



شرکاۓ پروگرام میں سے مولانا صدرالدین صاحب قاسمی، مفتی محمد اللہ صاحب اور مولانا شمس الضحیٰ صاحب، نے پروگرام کے تعلق سے اپنے تاثرات میں اساتذہ کرام کی کوششوں کو سراہا اور طلبہ کی محنتوں کی تحسین فرمائی، اخیر میں صدر مجلس کے وعظ و نصیحت اور دعا پر پہلی نشست کا اختتام ہوا۔

اور دوسری نشست کا آغاز بعد نماز عشاء ڈاکٹر شاکر علی مہتمم ادارہ ہذا کی صدارت اور مولانا قمر الحسن صاحب قاسمی صدرالمدرسین ادارہ ہذا کی نظامت میں ہوا۔ جس میں ازہر ہند دارالعلوم دیوبند کے دو موقر مہمانان کرام مولانا شاہ عالم صاحب گورکھپوری اور مولانا عبداللہ صاحب معروفی کی بابرکت شرکت ہوئی جس میں طلبہ عربی پنجم نے الوداعی مقالہ اور ترانہ پیش کیا اور استاذ شعبہ تخصص فی الحدیث حدیث دارالعلوم دیوبند مولانا عبداللہ صاحب معروفی کے سامنے جلالین کی تکمیل عمل میں آئی اور مولانا ہی کے سامنے شعبہ حفظ کے سات بچوں نے قرآن کریم کا حافظ مکمل کیا اور اخیر میں مولانا کا پر مغز خطاب ہوا اور دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا اور اس پروگرام میں مولانا ضیاء الحق صاحب قاسمی مہتمم جامعہ ابوبکر صدیق ترکلوا تیواری، اپنے پورے قافلے کے ساتھ اور شہر گورکھپور سے مولانا صادق صاحب قاسمی۔


مولانا نصیرالدین صاحب قاسمی، حافظ بدر عالم صاحب، حافظ سکندر صاحب، مولانا فخرالدین صاحب مہتمم مصباح العلوم کمہریا بزرگ، مولانا اسلام صاحب، مولانا رشید صاحب، مولانا صادق صاحب، مولاناڈاکٹر مقصود صاحب اور اطراف و اکناف کے بڑے بڑے علمائے کرام نے شرکت کی سب مہمانان کرام نے اساتذہ اور طلبہ کی کدو کاوش کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی فرمائی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad