تازہ ترین

اتوار، 12 فروری، 2023

کھیل کود ذہنی وجسمانی ورزش کا بہترین ذریعہ =محمد ابراج منصوری

کھیل کود ذہنی وجسمانی ورزش کا بہترین ذریعہ =محمد ابراج منصوری
مین پوری ،بھوگاؤں حافظ محمد ذاکر (یو این اے نیوز 2023)کھیل کود سے بچوں میں نشود۔ نما۔ پیدا ہوتا ہے ۔ذہنی اور جسمانی طور پر ورش بھی ہوتی ہے ۔کھیل کود سے بچو ں میں چھپی ہوءی قابلیت کا انکشاف بھی ہوتا ہے ۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو کھیل کود کے شوق کو بھی زندہ رکھنا چاہیے ۔ ان باتو کا اظہار نگر پنچایت بھوگاءوں کے عہد صدارت کے امیدوار و سماجی کارکن محمد ابراج منصوری نے بھوگاءوں میں ایک کرکٹ ٹورنا منٹ کا فیتا کاٹ کر افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ 

انہونے کھلاڑیوں سے متعارف ہوتے ہوءے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی دل جسپی رکھا کیجئے ۔ہمارے ملک میں کھیل کود کو ہمیشہ ترجیح دی گءی ہے۔ ہمارے ملک کے کءی کھیل کود قدیمی ہیں ۔جیسے کبڈی ۔کشتی۔ وغیرہ جسے ہمارے اجداد کھیلا کرتے تھے۔  لیکن اب رفتہ رفتہ ساءنس نے ترقی کی اور آج کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں موبائل آگیا۔ جسکی وجہ سے آج کا نوجوان ان کھیلوں سے دور ہوتا گیا جس کی وجہ ہمارے جسم کی ورزش ہوا کرتی تھی۔ جسم اور چہرے کی نشودو نما بھی برقرار رہتی تھی ۔سچائی بھی یہی ہے کہ کھیل کود سے جسم کی بہتر ورزش ہوجاتی ہے۔ کھیل کود ہمارے جسموں کی ورزش کا بہترین ذریعہ ہیں۔ 


کھیل کود کو ذریعہ معاش نہ بناءیں بلکہ اپنے اندر چھپی قابلیت کو باہر لانے کی کوشش کریں۔ کھیل کود میں شکست اور فتح کوئی خاص معنی نہیں رکھتی۔جو ٹیمیں شکست سے دوچار ہو جاتی ہیں ان ٹیموں یا کھلاڑیوں کو اور مزید محنت کرنا چاہئے ۔تاکہ اگلے مقابلہ میں بہتر کارکردگی پیش کر کے فاتح بنا جا سکے۔ 


اور جو ٹیمیں یا کھلاڑی فاتح بن جائیں انکو چاہئے کہ وہ غرور نہ کریں کیونکہ کھیلوں میں ایک ٹیم فاتح ہوتی ہے تو دوسری ٹیم کو شکست کا منھ دیکھنا پڑتا ہے ۔ ہو سکتا ہے کہ کبھی آپ کو بھی شکست کا منھ دیکھنا پڑ جائے ۔ اس لئے اپنے کھیل پر کبھی گھمنڈ نہ کریں ۔


البتہ اور بہتر کھیلنے کی کوشش کریں ۔
اس موقعہ پر احسان ممبر۔ احمد علی کولڈ والے توصیف خان ارباز خان,عبید رحمان ۔مولی دیا صدیقی۔ ارشاد علی منصوری۔ شمشاد منصوری۔ انیس انصاری بلال انصاری وغیرہ موجود تھے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad