تازہ ترین

پیر، 2 جنوری، 2023

جونپور نیوز: چھت سے گر کر نوجوان کی موت ،والدین کا رو رو کر برا حال

جونپور نیوز: چھت سے گر کر نوجوان کی موت ،والدین کا رو رو کر برا حال

جونپور (یو این اے نیوز 2جنوری 2023) سرائے خواجہ  تھانہ علاقہ کے نرولی  گاؤں کے  ایک نوجوان کی سنیچر کے روز  چھت سے گر کر موت ہوگئی ہے ۔  وہ کچھ لوگوں کے ساتھ ملک کر  پارٹی کر رہا تھا۔ 


 نرولی گاؤں کے رہنے والے رام چرن یادو کا 25 سالہ بیٹا پنکج یادو گزشتہ 3 سالوں سے نوئیڈا میں رہ کر ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کر رہا تھا۔  ہفتہ کی شام 31 دسمبر کو پارٹی منارہا تھا  اسی دوران وہ چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔  


متوفی کے رشتہ داروں نے بتایا کہ پنکج بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔  پنکج کے بڑے بھائی کی گزشتہ سال شادی ہوئی تھی، پنکج ہی گھر کی تمام طرح کی مالی مدد کرتا تھا۔  دوسری طرف اس افسوس ناک حادثے سے پنکج کے والد رام چرن اور والدہ کا رو رو کر برا حال ہو گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad