تازہ ترین

پیر، 26 دسمبر، 2022

نٹ مسلمانوں کوجلد از جلد تعلیم سے جوڑا جائے: الفلاح فاؤنڈیشن

نٹ مسلمانوں کوجلد از جلد تعلیم سے جوڑا جائے: الفلاح فاؤنڈیشن

نٹ مسلمانوں کو ٹھیک ڈھنگ سے بنیادی تعلیمات کا بھی علم نہیں:ذاکر حسین

آعظم گڑھ،(یو این اے نیوز 26دسمبر 2022) الفلاح فاؤنڈیشن نے آج جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ آعظم کے نٹ مسلمانوں کی تعلیمی صورتحال تشویشناک ہے۔نٹ بچوں،بڑوں اور بوڑھوں کو ٹھیک ڈھنگ سے پہلا کلمہ بھی یاد نہیں،اور تو اور یہ لوگ نماز کےطریقے سے بھی ابھی تک ٹھیک ڈھنگ سے واقف نہیں ہیں۔


الفلاح فائونڈیشن کے بانی ذاکر حسین نے فکر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آج آعظم گڑھ کے تعلیم یافتہ اور خوشحال طبقہ کیلئے نٹ مسلمانوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا ایک بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ آعظم گڑھ کے سیدھا سلطان پور،دولت پور،ڈوڈوپور،گوری سراج پور،مرزا پور،موئیاں،کمراواں،روواں،خیر الدین پور و ضلع کے دیگر مقامات پر بسے نٹ مسلمانوں کو اگر تعلیم کی طرف موڑا نہیں گیا تو مستقبل میں ہمیں ان کے تعلق سے افسوسناک خبریں سننے کو مل سکتی ہیں،لہذا،ضرورت اس بات کی ہیکہ ہر خوشحال گائوں کے پاس واقع نٹ بستی میں وہاں کے تعلیم یافتہ اور خوشحال لوگ نٹ مسلمانوں کی تعلیم کی لئے آگے آئیں۔


طریقہ یہ بھی ہو سکتا ہیکہ جیسے سیدھا سلطان پور کے نٹ مسلمانوں کی تعلیم کے لئے مذکورہ گائوں کے مدرستہ الاصلاح،بیت العلوم،اقراءپبلک اسکول،جامعتہ الفلاح،شبلی نیشنل کالج و دیگر تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم امیر طلباء اور مذکورہ مدارس و اسکول میں ٹیچنگ کی خدمات انجام دینے والے اساتذہ نٹ بچوں کی تعلیم و تربیت،ان کی پڑھائی کا خرچ،تعلیم کے میدان میں ان کی رہنمائی کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر لیں،اسی طرح سے دیگر جگہوں پر یہی کام کیا جائے۔اب مدارس،اسکول و کالجز کے اساتذہ کی ذمہ داری بنتی ہیکہ وہ اس کام میں خود آگے آئیں اور اپنے یہاں زیرِ تعلیم طلباء کو بھی اس کام میں لگائیں۔

ایک مثال سے اس بات کو ایسے سمجھیں کہ آعظم گڑھ کے تحصیل نظاآباد میں واقع سیدھا سلطان پور کے نٹ بچوں کو پڑھانے کیلئے مدرستہ الاصلاح پرزیر تعلیم طلباء کے ذمہ یہ کام کریں کہ آپ کواپنے گائوں سیدھا سلطان پور کے نٹ بچوں کو پڑھانا ہے اور اسی طرح سے ہر گائوں کیلئے یہی تدابیر اختیار کی جائے۔ذاکر حسین نے مزید کہاکہ الفلاح فاؤنڈیشن اپنے قیام کے روزِ اول سے نٹ مسلمانوں کی تعلیم کی کوشاں ہیں۔انہوں نے ضلع کے تعلیم یافتہ و خوشحال طبقہ سے اس میدان میں آگے آنے کی اپیل دہرائ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad