تازہ ترین

ہفتہ، 24 دسمبر، 2022

بہار کے موتی ہاری میں بڑا حادثہ، چمنی پھٹنے سے 9 افراد کی موت، 15 سے زائد زخمی

بہار کے موتی ہاری میں بڑا حادثہ، چمنی پھٹنے سے 9 افراد کی موت، 15 سے زائد زخمی 

بہار ۔اسماعیل عمران  (یو این اے نیوز 24دسمبر 2022) بہار کے موتی ہاری میں جمعہ کی شام ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔  یہاں اینٹوں کے بھٹے کی چمنی میں دھماکے سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔  مرنے والوں میں چمنی کا مالک بھی شامل ہے۔  بتایا جا رہا ہے کہ ملبے میں دبے لوگوں کو نکال کر ہسپتال لے جایا گیا ہے۔  اب تک 15 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔  ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہے۔



 میڈیا رپورٹس کے مطابق موتی ہاری رام گڑھوا تھانہ علاقہ کے چمپا پور گاؤں میں اینٹ بھٹا ہے۔  اس دوران اچانک شام تقریباً 4.30 بجے اینٹ کے بھٹے کی چمنی کا اوپری حصہ پھٹ گیا۔  چمنی سے نکلنے والا ملبہ سیدھا نیچے لوگوں پر جا گرا۔  زوردار دھماکے کی آواز سن کر افرا تفری مچ گئی۔  ملبے تلے دبے افراد کی تعداد 25 بتائی جارہی ہے۔  


 آس پاس کے لوگوں نے ملبہ ہٹا کر لوگوں کو بچانے کی کوشش کی۔  اب تک 9 افراد کی موت ہو چکی ہے، جب کہ 15 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔  بتایا جا رہا ہے کہ تین ابھی تک لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش کے لیے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔


 گاؤں والوں نے بتایا کہ یہ چمنی بہت پرانی تھی۔  ضیافت کا اہتمام آج شام ہونا تھا۔  اس کے لیے پہلی بار چمنی میں آگ لگائی گئی۔  جیسے ہی چمنی کے اوپر سے دھواں نکلا، دھماکہ ہوا۔  ریسکیو ٹیمیں موقع پر ملبہ ہٹانے کے کام میں مصروف ہیں۔


معلوم رہے مرنے والوں میں سے 6 کا تعلق علاقے سے تھا اور تین کا اتر پردیش سے ،اس حادثے پر وزیر اعظم نے گہر دکھ کا اظہار افسوس کیا ہے  وزیر اعظم کی طرف سے متوفی کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

ریاست کے وزیر اعلی نتیش کمار نے بھی اس حادثے کو لیکر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ،یہ حادثہ افسوسناک ہے متوفی کے اہل خانہ سے دلی تعزیت،زخمیوں  کےلئے بہتر سے بہتر علاج کا حکم دیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad