تازہ ترین

بدھ، 21 دسمبر، 2022

مہاراشٹر کے فتح پور بلدیاتی الیکشن میں ایم ای پی کی جیت!سبھی 7امیدواروں کو عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا مبارکباد




مہاراشٹر (یواین اے نیوز 21دسمبر2022)مہاراشٹر کے مختلف جگہوں پر ہو رہے بلدیاتی الیکشن میں لاتور کے فتح پور قصبہ میں سبھی 7سیٹوں پر آل انڈیا مہیلا امپاور منٹ پارٹی کے امیدوار کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں۔ سبھی کامیاب امیدواروں کو عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ آغاز اب یہاں سے مسلسل جاری رہے گا۔ اور حق کی بات اور سچائی کی آواز ملک بھر میں پھیلانے کے لئے ہمارے کارکنان ملک بھر کے گلی گلی اور محلے میں مستعدی سے کام کرتے رہیں گے۔ حق کی آواز اٹھانے والوں نے تاریخ میں یہ نہیں دیکھا کہ وہ کمزور ہیں یا غریب۔ اسی طرح سے مہیلاﺅں کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنے والے کارکنان محنت اور جستجو سے کامیابی سے ہمکنار کرتے رہیں گے۔اس بات کی جانکاری ایم ای پی کے کارگزار صدر برائے اتر پردیش مطیع الرحمن عزیز نے دی ہے۔
تفصیل کے مطابق اس جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے بتایا کہ آج ہمارے لئے خوشی کا دن شمار کیا جائے گا کہ آل انٰڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کے امیدوار لاتور کے فتح پور میں کھڑے ہوئے اور کامیابی حاصل کی۔ سات وارڈ ممبر اور ایک سر پرپنچ کے جیت کے ساتھ میں انہیں مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ میں امید کرتی ہوں اسی طرح مسلسل اپنی محنت اور لگن سے خواتین کی فلاح وبہبود کے لئے اور بچوں کی تعلیم اور صحت کے لئے دن رات ایک کرکے کام کرتے رہیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر کی صدر سنیتا دیدی کو بھی بہت بہت مبارکباد کہ انہوں نے بلا رکے اور بغیر کسی طرح سے خوف کھائے ہوئے کام کرتی رہیں ۔ آج یہ جیت ان کی محنتوں کی مرہون منت ہے۔ خواتین آگے آکر ملک کی خدمت میں حصہ لے رہی ہیں۔ آنے والے دنوں میں ایسے ہی آگے بڑھتے رہنے والوں کو ہم امیدوار بناکر میدان میں اتاریں گے چاہے وہ امیر ہوں یا غریب ، کسی بھی طرح سے کسی کی غریبی یا امیری ترقی کے راستے میں رکاوٹ نہیں بننے دی جائے گی۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad