سماج وادی پارٹی کے سابق ریاستی وزیر انیس منصوری کی بھوگاؤں آمد
اس سے قبل اس قصبہ میں اسطرح کی آپسی یکجہتی دیکھنے کو نہیں ملی:انیس منصوری
مین پوری:حافظ محمد ذاکر (یو این اے نیوز 19دسمبر 2022)بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر آج منصوری سماج کے قد آور سیاسی و سماجی لیڈر و سابق ریاستی وزیر انیس منصوری کی ضلع مین پوری کے قصبہ بھوگاؤںمیں آمد ہوئی،قصبہ کے محلہ نیابازار آلو منڈی میں محمد ابراج منصوری(ممکنہ امیدوار چیر مین) کے یہاں انہو نے مسلم سماج کے معزز شخصیات کے سامنے ملک و ریاست کے حالات حاضرہ پر گفتگو کر نے کے بعد کہا کہ آپسی اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
،ہمیں آپ کو اب چھوٹی چھوٹی ذاتوں میں رہ کر سیاست نہیں کرنا ہے،بلکہ متحد ہو کر اپنے ملک اپنے سماج کی خدمت کرناہے، بلدیاتی انتخاب کے پس منظر میں انہو نے کہا کہ محمد ابراج منصوری ایک
نہایت شریف النفس انسان ہیں،بلا تفریق مذہب وملت سب کی مدد کے لئے اپنےہاتھوں کو ہمیشہ وسیع رکھتے ہیں، انہو نے کہا کہ جب آپ لوگوں نے محمد
ابراج منصوری کو بلدیاتی انتخاب میں حصہ لینے کے لئے بلایا ہی ہے۔
تو پھرآپ سبھی لوگ اتحاد و یکجہتی کا اسی طرح مظاہرہ کرتے ہوئے ان کو کامیاب بنائیں،انہو نے کہا کہ میں نے چند ساعتوں میں یہ محسوس کر لیا ہے کہ محمدابراج منصوری کے ساتھ سبھی سماج کے لوگ شانہ بشانہ کھڑے نظر آرہے
ہیں،مزید انہو نے کہا کہ محمد ابراج کے لئے سبھی سماج کا یہ سیاسی وسماجی اتحاد قابل تعریف ہے۔
اس سے قبل اس قصبہ میں اسطرح کی آپسی یکجہتی یا سیاسی بیداری دیکھنے کو نہیں ملی،جو محمد ابراج منصوری کو چیر مین بنا نےمیں نظر آرہی ہے،اس بلدیاتی انتخاب میں سبھی سماج کے لوگ محمد ابراج منصوری کے لئے متحد ہیں یہ قابل تعریف ہے، انیس منصور ی کی آمد پرجی ٹی روڈ پر واقع رئیس منصوری کے سٹیژن ڈھابے پر ان کا شاندار استقبال کیاگیا۔
اس موقعہ پر سیکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود تھے،اس کے بعد ان کا ۰۲گاڑیوں کے ساتھ قافلہ قصبہ کی جانب روانہ ہوا،اس موقعہ پر صدر جمہوریہ سے اعزاز یافتہ دین محمد دین،شفیع منصوری،شاکرحسین،گلزار،احمد علی کولڈ والے،توصیف خان،شاہ روز علی خان،احسان
ممبر،رستم علوی،محمد عبید،شاکر علوی،رضوان علوی،دلشاد منصوری،پھول میاں انصاری،بلال انصاری،سہیل انصاری،رانو راعین،میاں گڈو راعین، سمیت سیکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود تھے،
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں