سات مرتبہ عمر قید کی سزا پانے والے فلسطینی مجاہد کی اسرائیلی جیل میں موت
فلسطین ۔اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 21دسمبر 2022)فلسطینی حکام نے منگل کے روز ناصر ابو حمید کے انتقال کی تصدیق کردی ہے ،آپ کو معلوم رہے اسرائیل کی ایک جیل میں قید فلسطین کی مزاحمتی تنظیم الاقصٰی شہدا بریگیڈ کے سینئر رہ نما کا کینسر کی وجہ سے منگل کے روز انتقال ہوگیا ۔فلسطین کی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق صدر محمود عباس نے اسرائیل پر ابو حمید کی ضروی طبی امداد کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا ہے اور اسے ابو حمید کی موت کا ذمہ دارا ٹھہرایا ہے۔
جبکہ وہیں پر اسرائیل کی جیل سروس کا کہنا ہیکہ 50سالہ ابوحمید پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے اور ان کا مسلسل علاج کیا گیا تھا۔
ابو حمید کی موت سوگ کے لیے مغربی کنارے پر تحریک الاقصٰی شہدا بریگیڈ نے ایک مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔مرحوم کی والدہ نے فلسطینی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کی ان کا بیٹا کوما میں چلا گیا اور اسکے بعد جیل سروس نے پیر کے روز محافظوں کی موجودگی میں ان کے اہل خانہ کو ان سے ملنے کی اجازت دی تھی ۔
معلوم رہے فلسطینی صدر محمود عباس نے ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ فلسطینی بہادر قیدی ابو حمید اور انکے ساتھیوں سے کہہ رہے ہیں کی صبح ہونے والی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ان کی زنجیریں توڑ دی جائیں۔ اسرائیلی عدالت نے سات مرتبہ ابو حمید کو عمر قید کی سزا بھی سنا چکی تھی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں